1
اِفِسیوں 12:6
اُردو ہم عصر ترجُمہ
کیونکہ ہمیں خُون اَور گوشت یعنی اِنسان سے نہیں، بَلکہ تاریکی کی دُنیا کے حاکموں، اِختیّار وَالوں، اَور شرارت کی رُوحانی فَوجوں سے لڑنا ہے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
موازنہ
تلاش اِفِسیوں 6:12
2
اِفِسیوں 18:6
پاک رُوح کی ہدایت سے ہر وقت مِنّت اَور دعا کرتے رہو، اَور اِس غرض سے جاگتے رہو تاکہ سَب مُقدّسین کے لیٔے بلاناغہ دعا کر سکو۔
تلاش اِفِسیوں 6:18
3
اِفِسیوں 11:6
خُدا کے دئیے ہویٔے تمام ہتھیاروں سے لیس ہو جاؤ، تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کا مُقابلہ کر سکو۔
تلاش اِفِسیوں 6:11
4
اِفِسیوں 13:6
چنانچہ تُم خُدا کے تمام ہتھیار باندھ کر تیّار ہو جاؤ، تاکہ جَب اُن کے حملہ کرنے کا بُرا دِن آئے، تو تُم اُن کا مُقابلہ کر سکو، اَور اُنہیں پُوری طرح شِکست دے کر قائِم بھی رہ سکو۔
تلاش اِفِسیوں 6:13
5
اِفِسیوں 16:6-17
اَور اِن کے علاوہ ایمان کی سِپر اُٹھائے رکھو، تاکہ اُس سے تُم شیطان کے سارے آتِشی تیروں کو بُجھا سکو۔ اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔
تلاش اِفِسیوں 6:16-17
6
اِفِسیوں 14:6-15
اِس مقصد کے لیٔے تُم سچّائی سے اَپنی کمر کِس لو، خُدا کی راستبازی کا بکتر پہن لو۔ صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔
تلاش اِفِسیوں 6:14-15
7
اِفِسیوں 10:6
آخِری بات یہ ہے کہ تُم خُداوؔند میں اَور اُس کی قُوّت سے معموُر ہوکر مضبُوط بَن جاؤ۔
تلاش اِفِسیوں 6:10
8
اِفِسیوں 2:6-3
”اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا“ اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے ”تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔“
تلاش اِفِسیوں 6:2-3
9
اِفِسیوں 1:6
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔
تلاش اِفِسیوں 6:1
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos