لیکن اُن سے اُتنی ہی اینٹیں بنوانا جِتنی وہ پہلے بناتے تھے؛ اَور اُن کے لیٔے اینٹوں کی مُقرّر کی گئی تعداد کم نہ کرنا؛ وہ کاہل ہیں، اَور اِس لیٔے وہ چِلّا رہے ہیں، ’آؤ چلیں اَور اَپنے خُدا کے لیٔے قُربانی پیش کریں۔‘ اُن اِنسانوں سے سخت محنت لی جائے تاکہ وہ کام میں مشغُول رہیں، اَور جھُوٹی باتوں کی طرف مُتوجّہ نہ ہوں۔“