وہ جو راست رَو
اَور راست گو ہے،
جو جبراً حاصل کئے ہُوئے نفع کو ٹھکراتا ہے
اَور اَپنے ہاتھوں کو رشوت سے دُور رکھتا ہے،
جو قتل کی خبریں سُننے سے اَپنے کان بند کر لیتا ہے
اَور اَپنی آنکھیں موند لیتا ہے تاکہ بُرائی نہ دیکھے
یہی وہ ہیں جو بُلندی پر سکونت پذیر ہوں گے،
اَور پہاڑ کا قلعہ اُن کی پناہ گاہ ہوگا۔
اُن کو روٹی مُہیّا کی جائے گی،
اَور اُنہیں پانی کی کمی نہ ہوگی۔