وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں
اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔
یَاہوِہ تمہاری جان کو ہلاکت سے بچا لیتے ہیں
اَور تمہارے سَر پر شفقت و مَحَبّت اَور رحمت کا تاج رکھتے ہیں۔
وہ تمہاری تمنّاؤں کو اَچھّی چیزوں سے آسُودہ کرتے ہیں،
یہاں تک کہ تمہاری جَوانی عُقاب کی مانند اَز سَر نَو بحال ہو جاتی ہے۔