1
زبُور 11:42
اُردو ہم عصر ترجُمہ
اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔
موازنہ
تلاش زبُور 42:11
2
زبُور 1:42-2
جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے، وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔ میری جان خُدا کی بَلکہ زندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ میں کب جا کر خُدا کی خدمت مَیں حاضِر ہو سکوں گا؟
تلاش زبُور 42:1-2
3
زبُور 5:42
اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور میرے اَندر اِس قدر بےچینی کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھو، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی، سِتائش کروں گا۔
تلاش زبُور 42:5
4
زبُور 3:42
دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟
تلاش زبُور 42:3
5
زبُور 6:42
اَے میرے خُدا! میری جان مُجھ میں اُداس ہے؛ اِس لیٔے میں یردنؔ کی سرزمین سے اَور حرمُونؔ کی بُلندیوں، یعنی کوہِ مِصفاؔر پر سے خُدا آپ کو یاد کروں گا۔
تلاش زبُور 42:6
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos