چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے۔ ایمان لانے سے ہم نے المسیؔح کے وسیلہ سے اُس فضل کو پا لیا ہے اَور اُس پر قائِم بھی ہیں اَور اِس اُمّید پر ناز کرتے ہیں کہ ہم بھی خُدا کے جلال میں شریک ہُوں گے۔