کیونکہ نگہبان کو خُدا کے گھر کا مُختار ہونے کی وجہ سے ضروُر بے اِلزام ہونا چاہئے۔ نہ تو وہ سخت دل، گَرم مِزاج، شرابی جھگڑالو، یا ناجائز نفع کا لالچی ہو۔ بَلکہ وہ مہمان نواز، خَیر دوست، اَپنے نفس پر قابُو رکھنے والا، راستباز، پاک اَور نظم و ضَبط والا ہو۔