1
یُوحنّا 5:15
اُردو ہم عصر ترجُمہ
”انگور کی بیل میں ہُوں اَور تُم میری شاخیں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتاہے اَور میں اُس میں وہ خُوب پھل لاتا ہے؛ مُجھ سے جُدا ہوکر تُم کُچھ نہیں کرسکتے۔
موازنہ
تلاش یُوحنّا 15:5
2
یُوحنّا 4:15
تُم مُجھ میں قائِم رہو تو میں بھی تُم میں قائِم رہُوں گا۔ کویٔی شاخ اَپنے آپ پھل نہیں لاتی؛ اُس شاخ کا انگور کی بیل سے پیوستہ رہنا لازِم ہے۔ تُم بھی مُجھ میں قائِم رہے بغیر پھل نہیں لا سکتے۔
تلاش یُوحنّا 15:4
3
یُوحنّا 7:15
اگر تُم مُجھ میں قائِم رہوگے اَور میرا کلام تمہارے دل میں قائِم رہے گا، تو جو چاہو مانگو، وہ تُمہیں دیا جائے گا۔
تلاش یُوحنّا 15:7
4
یُوحنّا 16:15
تُم نے مُجھے نہیں چُنا، بَلکہ میں نے تُمہیں چُنا اَور مُقرّر کیا ہے تاکہ تُم جا کر پھل لاؤ اَیسا پھل جو قائِم رہے تاکہ جو کُچھ تُم میرا نام لے کر باپ سے مانگوگے وہ تُمہیں عطا کرے گا۔
تلاش یُوحنّا 15:16
5
یُوحنّا 13:15
اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔
تلاش یُوحنّا 15:13
6
یُوحنّا 2:15
میری جو شاخ پھل نہیں لاتی وہ اُسے کاٹ ڈالتا ہے، اَورجو پھل لاتی ہے اُسے تراشتا ہے تاکہ وہ زِیادہ پھل لایٔے۔
تلاش یُوحنّا 15:2
7
یُوحنّا 12:15
میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے میں نے تُم سے مَحَبّت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔
تلاش یُوحنّا 15:12
8
یُوحنّا 8:15
میرے باپ کا جلال اِس میں ہے، کہ جِس طرح تُم بہت سا پھل لاتے ہو، اَور اَیسا کرنا تمہارے شاگرد ہونے کی دلیل ہے۔
تلاش یُوحنّا 15:8
9
یُوحنّا 1:15
”میں انگور کی حقیقی بیل ہُوں، اَور میرا باپ باغبان ہے۔
تلاش یُوحنّا 15:1
10
یُوحنّا 6:15
اگر تُم مُجھ میں قائِم نہیں رہتے ہو، تو اُس شاخ کی طرح ہو جو دُور پھینک دی جاتی اَور سُوکھ جاتی ہے؛ اَیسی شاخیں جمع کرکے، آگ میں جَھونکی اَور جَلا دی جاتی ہیں۔
تلاش یُوحنّا 15:6
11
یُوحنّا 11:15
میں نے یہ باتیں تُمہیں اِس لیٔے بتایٔی ہیں کہ میری خُوشی تُم میں ہو اَور تمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔
تلاش یُوحنّا 15:11
12
یُوحنّا 10:15
جِس طرح میں نے اَپنے باپ کے اَحکام پر عَمل کیا ہے، اَور اُن کی مَحَبّت میں قائِم ہُوں، اُسی طرح اگر تُم بھی میرے اَحکام بجا لاؤگے تو میری مَحَبّت میں قائِم رہوگے۔
تلاش یُوحنّا 15:10
13
یُوحنّا 17:15
میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں: آپَس میں مَحَبّت رکھو۔
تلاش یُوحنّا 15:17
14
یُوحنّا 19:15
اگر تُم دُنیا کے ہوتے، تُو یہ دُنیا تُمہیں اَپنوں کی طرح عزیز رکھتی۔ لیکن اَب تُم، دُنیا کے نہیں ہو کیونکہ میں نے تُمہیں چُن کر دُنیا سے علیحدہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دُنیا تُم سے دُشمنی رکھتی ہے۔
تلاش یُوحنّا 15:19
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos