YouVersion Logo
تلاش

نحمیاہ 7

7
1فصیل کی تکمیل پر مَیں نے دروازوں کے کواڑ لگوائے۔ پھر رب کے گھر کے دربان، گلوکار اور خدمت گزار لاوی مقرر کئے گئے۔ 2مَیں نے دو آدمیوں کو یروشلم کے حکمران بنایا۔ ایک میرا بھائی حنانی اور دوسرا قلعے کا کمانڈر حننیاہ تھا۔ حننیاہ کو مَیں نے اِس لئے چن لیا کہ وہ وفادار تھا اور اکثر لوگوں کی نسبت اللہ کا زیادہ خوف مانتا تھا۔ 3مَیں نے دونوں سے کہا، ”یروشلم کے دروازے دوپہر کے وقت جب دھوپ کی شدت ہے کھلے نہ رہیں، اور پہرہ دیتے وقت بھی اُنہیں بند کر کے کنڈے لگائیں۔ یروشلم کے آدمیوں کو پہرا داری کے لئے مقرر کریں جن میں سے کچھ فصیل پر اور کچھ اپنے گھروں کے سامنے ہی پہرہ دیں۔“
جلاوطنی سے واپس آئے ہوؤں کی فہرست
4گو یروشلم شہر بڑا اور وسیع تھا، لیکن اُس میں آبادی تھوڑی تھی۔ ڈھائے گئے مکان اب تک دوبارہ تعمیر نہیں ہوئے تھے۔ 5چنانچہ میرے خدا نے میرے دل کو شرفا، افسروں اور عوام کو اکٹھا کرنے کی تحریک دی تاکہ خاندانوں کی رجسٹری تیار کروں۔ اِس سلسلے میں مجھے ایک کتاب مل گئی جس میں اُن لوگوں کی فہرست درج تھی جو ہم سے پہلے جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔ اُس میں لکھا تھا،
6”ذیل میں یہوداہ کے اُن لوگوں کی فہرست ہے جو جلاوطنی سے واپس آئے۔ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر اُنہیں قید کر کے بابل لے گیا تھا، لیکن اب وہ یروشلم اور یہوداہ کے اُن شہروں میں پھر جا بسے جہاں پہلے رہتے تھے۔
7اُن کے راہنما زرُبابل، یشوع، نحمیاہ، عزریاہ، رعمیاہ، نحمانی، مردکی، بِلشان، مِسفرت، بِگوَئی، نحوم اور بعنہ تھے۔
ذیل کی فہرست میں واپس آئے ہوئے خاندانوں کے مرد بیان کئے گئے ہیں۔
8پرعوس کا خاندان: 2,172،
9سفطیاہ کا خاندان: 372،
10ارخ کا خاندان: 652،
11پخت موآب کا خاندان یعنی یشوع اور یوآب کی اولاد: 2,818،
12عیلام کا خاندان: 1,254،
13زتّو کا خاندان: 845،
14زکی کا خاندان: 760،
15بِنّوئی کا خاندان: 648،
16ببی کا خاندان: 628،
17عزجاد کا خاندان: 2,322،
18ادونِقام کا خاندان: 667،
19بِگوَئی کا خاندان: 2,067،
20عدین کا خاندان: 655،
21اطیر کا خاندان یعنی حِزقیاہ کی اولاد: 98،
22حاشوم کا خاندان: 328،
23بضی کا خاندان: 324،
24خارِف کا خاندان: 112،
25جِبعون کا خاندان: 95،
26بیت لحم اور نطوفہ کے باشندے: 188،
27عنتوت کے باشندے: 128،
28بیت عزماوت کے باشندے: 42،
29قِریَت یعریم، کفیرہ اور بیروت کے باشندے: 743،
30رامہ اور جِبع کے باشندے: 621،
31مِکماس کے باشندے: 122،
32بیت ایل اور عَی کے باشندے: 123،
33دوسرے نبو کے باشندے: 52،
34دوسرے عیلام کے باشندے: 1,254،
35حارِم کے باشندے: 320،
36یریحو کے باشندے: 345،
37لُود، حادید اور اونو کے باشندے: 721،
38سناآہ کے باشندے: 3,930۔
39ذیل کے امام جلاوطنی سے واپس آئے۔
یدعیاہ کا خاندان جو یشوع کی نسل کا تھا: 973،
40اِمّیر کا خاندان: 1,052،
41فشحور کا خاندان: 1,247،
42حارِم کا خاندان: 1,017۔
43ذیل کے لاوی جلاوطنی سے واپس آئے۔
یشوع اور قدمی ایل کا خاندان یعنی ہوداویاہ کی اولاد: 74،
44گلوکار: آسف کے خاندان کے 148 آدمی،
45رب کے گھر کے دربان: سلّوم، اطیر، طلمون، عقّوب، خطیطا اور سوبی کے خاندانوں کے 138 آدمی۔
46رب کے گھر کے خدمت گاروں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔
ضیحا، حسوفا، طبّعوت، 47قروس، سیعا، فدون، 48لِبانہ، حجابہ، شلمی، 49حنان، جِدّیل، جحر، 50ریایاہ، رضین، نقودا، 51جزّام، عُزّا، فاسح، 52بسی، معونیم، نفوسیم، 53بقبوق، حقوفا، حرحور، 54بضلوت، محیدا، حرشا، 55برقوس، سیسرا، تامح، 56نضیاح اور خطیفا۔
57سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔
سوطی، سوفرت، فرودا، 58یعلہ، درقون، جِدّیل، 59سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امون۔
60رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔
61‏-62واپس آئے ہوئے خاندانوں میں سے دِلایاہ، طوبیاہ اور نقودا کے 642 مرد ثابت نہ کر سکے کہ اسرائیل کی اولاد ہیں، گو وہ تل ملح، تل حرشا، کروب، ادون اور اِمّیر کے رہنے والے تھے۔
63‏-64حبایاہ، ہقوض اور برزلی کے خاندانوں کے کچھ امام بھی واپس آئے، لیکن اُنہیں رب کے گھر میں خدمت کرنے کی اجازت نہ ملی۔ کیونکہ گو اُنہوں نے نسب ناموں میں اپنے نام تلاش کئے لیکن اُن کا کہیں ذکر نہ ملا، اِس لئے اُنہیں ناپاک قرار دیا گیا۔ (برزلی کے خاندان کے بانی نے برزلی جِلعادی کی بیٹی سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔) 65یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔
66کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے، 67نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 245 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔
68اسرائیلیوں کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر، 69435 اونٹ اور 6,720 گدھے تھے۔
70کچھ خاندانی سرپرستوں نے رب کے گھر کی تعمیرِ نو کے لئے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے۔ گورنر نے سونے کے 1,000 سِکے، 50 کٹورے اور اماموں کے 530 لباس دیئے۔ 71کچھ خاندانی سرپرستوں نے خزانے میں سونے کے 20,000 سِکے اور چاندی کے 1,200 کلو گرام ڈال دیئے۔ 72باقی لوگوں نے سونے کے 20,000 سِکے، چاندی کے 1,100 کلو گرام اور اماموں کے 67 لباس عطا کئے۔
73امام، لاوی، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، گلوکار اور عوام کے کچھ لوگ اپنی اپنی آبائی آبادیوں میں دوبارہ جا بسے۔ یوں تمام اسرائیلی دوبارہ اپنے اپنے شہروں میں رہنے لگے۔“
عزرا شریعت کی تلاوت کرتا ہے
ساتویں مہینے یعنی اکتوبر میں جب اسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں دوبارہ آباد ہو گئے تھے

موجودہ انتخاب:

نحمیاہ 7: URDGVU

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in