YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 4:50-9

یسعیاہ 4:50-9 URD

خُداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشی تاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِس طرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرح سنُوں۔ خُداوند خُدا نے میرے کان کھول دِئے اور مَیں باغی و برگشتہ نہ ہُؤا۔ مَیں نے اپنی پِیٹھ پِیٹنے والوں کے اور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کی۔ مَیں نے اپنا مُنہ رُسوائی اور تُھوک سے نہیں چِھپایا۔ پر خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گا اور اِس لِئے مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گا اور اِسی لِئے مَیں نے اپنا مُنہ سنگِ خارا کی مانِند بنایا اور مُجھے یقِین ہے کہ مَیں شرمسار نہ ہُوں گا۔ مُجھے راست باز ٹھہرانے والا نزدِیک ہے۔ کَون مُجھ سے جھگڑا کرے گا؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں۔ میرا مُخالِف کَون ہے؟ وہ میرے پاس آئے۔ دیکھو خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گا۔ کَون مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا؟ دیکھ وہ سب کپڑے کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔ اُن کو کِیڑے کھا جائیں گے۔

پڑھیں یسعیاہ 50

سنیں یسعیاہ 50

اس یسعیاہ 4:50-9 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام