یرمِیاہ 12
12
یَرمِیاہ خُداوند سے بَحث کرتا ہے
1اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں
تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا
تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ
شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟
سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟
2تُو نے اُن کو لگایا اور اُنہوں نے جڑ پکڑ لی۔
وہ بڑھ گئے بلکہ برومند ہُوئے۔
تُو اُن کے مُنہ سے نزدِیک
پر اُن کے دِلوں سے دُور ہے۔
3لیکن اَے خُداوند! تُو مُجھے جانتا ہے۔
تُو نے مُجھے دیکھا
اور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے۔
تُو اُن کو بھیڑوں کی مانِند ذبح ہونے کے لِئے کھینچ کر نِکال
اور قتل کے دِن کے لِئے اُن کو مخصُوص کر۔
4اہلِ زمِین کی شرارت سے زمِین کب تک ماتم کرے
اور تمام مُلک کی روئیدگی پژمُردہ ہو؟
چرِندے اور پرِندے غارت ہو گئے
کیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھے گا۔
5اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھے تھکا دِیا
تو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے؟
تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہے
لیکن یَردؔن کے جنگل میں کیا کرے گا؟
6کیونکہ تیرے بھائِیوں اور تیرے باپ کے گھرانے
نے بھی تیرے ساتھ بے وفائی کی ہے۔
ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پِیچھے للکارا۔
اُن پر اِعتماد نہ کر اگرچہ وہ تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھی باتیں کریں۔
خُداوند اپنے لوگوں کے سبب سے رنجِیدہ ہوتا ہے
7مَیں نے اپنے لوگوں کو ترک کِیا۔
مَیں نے اپنی مِیراث کو رَدّ کر دِیا۔
مَیں نے اپنے دِل کی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کِیا۔
8میری مِیراث میرے لِئے جنگلی شیر بن گئی۔
اُس نے میرے خِلاف اپنی آواز بُلند کی
اِس لِئے مُجھے اُس سے نفرت ہے۔
9کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاری پرِندہ ہے؟
کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرف گھیرے ہیں؟
آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو۔
اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔
10بُہت سے چرواہوں نے میرے تاکِستان کو خراب کِیا۔
اُنہوں نے میرے بخرہ کو پامال کِیا۔
میرے دِل پسندؔب خرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔
11اُنہوں نے اُسے وِیران کِیا
وہ وِیران ہو کر مُجھ سے فریادی ہے۔
ساری زمِین وِیران ہو گئی
تَو بھی کوئی اِسے خاطِر میں نہیں لاتا۔
12بیابان کے سب پہاڑوں پر غارت گر آ گئے ہیں
کیونکہ خُداوند کی تلوار مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نِگل جاتی ہے
اور کِسی بشر کو سلامتی نہیں۔
13اُنہوں نے گیہُوں بویا پر کانٹے جمع کِئے۔
اُنہوں نے مشقّت کھینچی پر فائِدہ نہ اُٹھایا۔
خُداوند کے قہرِ شدِید کے سبب سے اپنے انجام سے شرمِندہ ہو۔
خُداوند اِسرائیل کے پڑوسیوں سے وعدہ کرتا ہے
14میرے سب شرِیر پڑوسِیوں کے خِلاف خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جِنہوں نے اُس مِیراث کو چُھؤا جِس کا مَیں نے اپنی قَوم اِسرائیل کو وارِث کِیا مَیں اُن کو اُن کی سرزمِین سے اُکھاڑ ڈالُوں گا اور یہُوداؔہ کے گھرانے کو اُن کے درمِیان سے نِکال پھینکُوں گا۔ 15اور اِس کے بعد کہ مَیں اُن کو اُکھاڑ ڈالُوں گا یُوں ہو گا کہ مَیں پِھر اُن پر رحم کرُوں گا اور ہر ایک کو اُس کی مِیراث میں اور ہر ایک کو اُس کی زمِین میں پِھر لاؤُں گا۔ 16اور یُوں ہو گا کہ اگر وہ دِل لگا کر میرے لوگوں کے طرِیقے سِیکھیں گے کہ میرے نام کی قَسم کھائیں کہ خُداوند زِندہ ہے جَیسا کہ اُنہوں نے میرے لوگوں کو سِکھایا کہ بعل کی قَسم کھائیں تو وہ میرے لوگوں میں شامِل ہو کر قائِم ہو جائیں گے۔ 17لیکن اگر وہ شِنوا نہ ہوں گے تو مَیں اُس قَوم کو یک لخت اُکھاڑ ڈالُوں گا اور نیست و نابُود کر دُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔
موجودہ انتخاب:
یرمِیاہ 12: URD
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

: