یرمِیاہ 22
22
یَرمِیاہ کا پَیغام یہُوداؔہ کے شاہی گھرانے کے نام
1خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ شاہِ یہُوداؔہ کے گھر کو جا اور وہاں یہ کلام سُنا۔ 2اور کہہ اَے شاہِ یہُوداؔہ جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھا ہے! خُداوند کا کلام سُن۔ تُو اور تیرے مُلازِم اور تیرے لوگ جو اِن دروازوں سے داخِل ہوتے ہیں۔ 3خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدالت اور صداقت کے کام کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ اور کِسی سے بدسلُوکی نہ کرو اور مُسافِر و یتِیم اور بیوہ پر ظُلم نہ کرو اِس جگہ بے گُناہ کا خُون نہ بہاؤ۔ 4کیونکہ اگر تُم اِس پر عمل کرو گے تو داؤُد کے جانشِین بادشاہ رتھوں پر اور گھوڑوں پر سوار ہو کر اِس گھر کے پھاٹکوں سے داخِل ہوں گے۔ بادشاہ اور اُس کے مُلازِم اور اُس کے لوگ۔ 5پر اگر تُم اِن باتوں کو نہ سُنو گے تو خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی ذات کی قَسم یہ گھر وِیران ہو جائے گا۔
6کیونکہ شاہِ یہُوداؔہ کے گھرانے کی بابت خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگرچہ تُو میرے لِئے جِلعاد ہے اور لُبناؔن کی چوٹی تَو بھی مَیں یقِیناً تُجھے اُجاڑ دُوں گا اور غَیر آباد شہر بناؤُں گا۔ 7اور مَیں تیرے خِلاف غارت گروں کو مُقرّر کرُوں گا۔ ہر ایک کو اُس کے ہتھیاروں سمیت اور وہ تیرے نفِیس دیوداروں کو کاٹیں گے اور اُن کو آگ میں ڈالیں گے۔
8اور بُہت سی قَومیں اِس شہر کی طرف سے گُذریں گی اور اُن میں سے ایک دُوسرے سے کہے گا کہ خُداوند نے اِس بڑے شہر سے اَیسا کیوں کِیا ہے؟ 9تب وہ جواب دیں گے اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے خُدا کے عہد کو ترک کِیا اور غَیر معبُودوں کی عِبادت اور پرستِش کی۔
یہُوآخز کے بارے میں یرمِیاہ کا پَیغام
10مُردہ پر نہ رو نہ نَوحہ کرو
مگر اُس پر جو چلا جاتا ہے زار زار نالہ کرو
کیونکہ وہ پِھر نہ آئے گا
نہ اپنے وطن کو دیکھے گا۔
11کیونکہ شاہِ یہُوداؔہ سلُوؔم بِن یُوسیاؔہ کی بابت جو اپنے باپ یُوسیاؔہ کا جانشِین ہُؤا اور اِس جگہ سے چلا گیا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ پِھر اِس طرف نہ آئے گا۔ 12بلکہ وہ اُسی جگہ مَرے گا جہاں اُسے اسِیر کر کے لے گئے ہیں اور اِس مُلک کو پِھر نہ دیکھے گا۔
یہُویقِیم کے بارے میں یرمِیاہ کا پَیغام
13اُس پر افسوس جو اپنے گھر کو بے اِنصافی سے
اور اپنے بالا خانوں کو ظُلم سے بناتا ہے۔
جو اپنے پڑوسی سے بیگار لیتا ہے
اور اُس کی مزدُوری اُسے نہیں دیتا۔
14جو کہتا ہے مَیں اپنے لِئے بڑا مکان اور ہوادار
بالاخانہ بناؤُں گا
اور وہ اپنے لِئے جھنجھریاں بناتا ہے
اور دیودار کی لکڑی کی چھت لگاتا ہے اور اُسے
شنگرفی کرتا ہے۔
15کیا تُو اِسی لِئے سلطنت کرے گا
کہ تُجھے دیودار کے کام کا شَوق ہے؟
کیا تیرے باپ نے نہیں کھایا پِیا اور
عدالت و صداقت نہیں کی
جِس سے اُس کا بھلا ہُؤا؟
16اُس نے مِسکِین اور مُحتاج کا اِنصاف کِیا۔ اِسی
سے اُس کا بھلا ہُؤا۔
کیا یِہی میرا عِرفان نہ تھا؟ خُداوند فرماتا ہے۔
17پر تیری آنکھیں اور تیرا دِل فقط لالچ
اور بے گُناہ کا خُون بہانے
اور ظُلم و سِتم پر لگے ہیں۔
18اِسی لِئے خُداوند یہُوؔیقِیم شاہِ یہُوداؔہ بِن یوسیاؔہ کی بابت یُوں فرماتا ہے کہ
اُس پر ہائے میرے بھائی! یا ہائے بہن! کہہ کر
ماتم نہیں کریں گے۔
اُس کے لِئے ہائے آقا! یا ہائے مالِک! کہہ کر
نَوحہ نہیں کریں گے۔
19اُس کا دفن گدھے کا سا ہو گا۔
اُس کو گھسِیٹ کر یروشلیِم کے پھاٹکوں کے باہر
پھینک دیں گے۔
یروشلیِم کے اَنجام کے بارے میں یرمِیاہ کا پَیغام
20تُو لُبناؔن پر چڑھ جا اور چِلاّ
اور بسن میں اپنی آواز بُلند کر
اور عبارِیم پر سے نالہ کر
کیونکہ تیرے سب چاہنے والے مارے گئے۔
21مَیں نے تیری اِقبال مندی کے ایّام میں تُجھ سے کلام کِیا
پر تُو نے کہا مَیں نہ سنُوں گی۔
تیری جوانی سے تیری یِہی چال ہے
کہ تُو میری آواز کو نہیں سُنتی۔
22ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گی
اور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے۔
تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئے
شرمسار اور پشیمان ہو گی۔
23اَے لُبناؔن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروں پر بناتی ہے
تُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گی!
یہُویاکین پر خُدا کا غضب
24خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم اگرچہ تُو اَے شاہِ یہُوداؔہ کونیاؔہ بِن یہُویقِیم میرے دہنے ہاتھ کی انگُوٹھی ہوتا تَو بھی مَیں تُجھے نِکال پھینکتا۔ 25اور مَیں تُجھ کو تیرے جانی دُشمنوں کے جِن سے تُو ڈرتا ہے یعنی شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اور کسدیوں کے حوالہ کرُوں گا۔ 26ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زادبُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔ 27جِس مُلک میں وہ واپس آنا چاہتے ہیں ہرگِز لَوٹ کر نہ آئیں گے۔
28کیا یہ شخص کونیاؔہ ناچِیز ٹُوٹا برتن ہے یا اَیسا برتن جِسے کوئی نہیں پُوچھتا؟ وہ اور اُس کی اَولاد کیوں نِکال دِئے گئے اور اَیسے مُلک میں جلاوطن کِئے گئے جِسے وہ نہیں جانتے؟
29اَے زمِین زمِین زمِین! خُداوند کا کلام سُن۔
30خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ
اِس آدمی کو بے اَولاد لِکھو
جو اپنے دِنوں میں اِقبال مندی کا مُنہ نہ دیکھے گا
کیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبال مند
نہ ہو گا کہ داؤُد کے تخت پر بَیٹھے اور یہُوداؔہ پر سلطنت کرے۔
موجودہ انتخاب:
یرمِیاہ 22: URD
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

: