یُوایل 3
3
خُدا قَوموں کی عدالت کرے گا
1اُن ایّام میں اور اُسی وقت جب مَیں یہُوداؔہ اور
یروشلیِم کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا۔
2تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کی
وادی میں اُتار لاؤُں گا
اور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کے
لِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیان
پراگندہ کِیا
اور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔
3ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قُرعہ ڈالا
اور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دِیا اور مَے
کے لِئے ایک لڑکی بیچی
تاکہ مَیخواری کریں۔
4پس اَے صُور و صَیدا اور فلِستِین کے تمام علاقو میرے لِئے تُمہاری کیا حقِیقت ہے؟ کیا تُم مُجھ کو بدلہ دو گے؟ اور اگر دو گے تو مَیں وہِیں فَوراً تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر پھینک دُوں گا۔ 5چُونکہ تُم نے میرا سونا چاندی لے لِیا ہے اور میری لطِیف و نفِیس چِیزیں اپنے مَندروں میں لے گئے ہو۔ 6اور تُم نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی اَولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تاکہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔ 7اِس لِئے مَیں اُن کو اُس جگہ سے جہاں تُم نے بیچا ہے برانگیختہ کرُوں گا اور تُمہارا بدلہ تُمہارے سر پر لاؤُں گا۔ 8اور تُمہارے بیٹے بیٹِیوں کو بنی یہُوداؔہ کے ہاتھ بیچُوں گا اور وہ اُن کو اہِلِ سبا کے ہاتھ جو دُور کے مُلک میں رہتے ہیں بیچیں گے کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔
9قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو۔
لڑائی کی تیّاری کرو۔
بہادُروں کو برانگیختہ کرو۔
جنگی جوان حاضِر ہوں۔ وہ چڑھائی کریں۔
10اپنے ہل کی پھالوں کو پِیٹ کر تلواریں بناؤ
اور ہنسوؤں کو پِیٹ کر بھالے۔
کمزور کہے کہ مَیں زورآور ہُوں۔
11اَے اِردگِرد کی سب قَومو جلد آ کر جمع ہو جاؤ۔
اَے خُداوند اپنے بہادُروں کو وہاں بھیج دے۔
12قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیں
کیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کر
اِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔
13ہنسوا لگاؤ کیونکہ کھیت پک گیا ہے۔
آؤ رَوندو
کیونکہ حَوض لبالب
اور کولھُو لبریز ہیں
کیونکہ اُن کی شرارت عظِیم ہے۔
14گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے
کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں
آ پُہنچا۔
15سُورج اور چاند تارِیک ہو جائیں گے
اور سِتاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔
خُدا اپنی اُمّت کو برکت بخشے گا
16کیونکہ خُداوند صِیّوُن سے نعرہ مارے گا
اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا
اور آسمان و زمِین کانپیں گے
لیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اور
بنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔
17پس تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں
جو صِیُّون میں اپنے کوہِ مُقدّس پر رہتا ہُوں۔
تب یروشلیِم بھی مُقدّس ہو گا
اور پِھر اُس میں کِسی اجنبی کا گُذر نہ ہو گا۔
18اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی
اور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گا
اور یہُوداؔہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گا
اور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گا
اور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔
19مِصرؔ وِیرانہ ہو گا اور ادُوؔم سُنسان بیابان
کیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ پر ظُلم کِیا
اور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔
20لیکن یہُوداؔہ ہمیشہ آباد اور یروشلیِم پُشت در پُشت
قائِم رہے گا۔
21کیونکہ مَیں اُن کا خُون پاک قرار دُوں گا
جو مَیں نے اب تک پاک قرار نہ دِیا تھا
کیونکہ خُداوند صِیُّون میں سکُونت پذِیر ہے۔
موجودہ انتخاب:
یُوایل 3: URD
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010.

: