26
دربان
1دربانوں کی تقسیم:
بنی قورحؔ میں سے:
مِشلمیاہؔ بِن قورؔے جو بنی آسفؔ میں سے تھا۔ 2اَور بِن مِشلمیاہؔ میں سے:
زکریاؔہ، پہلا؛ یدیع ایل، دُوسرا؛
زبدیاہؔ، تیسرا؛ یتنی ایل، چوتھا؛
3عیلامؔ، پانچواں؛ یِہُوحنانؔ، چھٹا
اَور الِیہُوعنائی ساتواں۔
4اَور بنی عوبیدؔ اِدُوم میں سے:
شمعیاہؔ، پہلا؛ یہُوزبادؔ، دُوسرا؛
یُوآخؔ، تیسرا؛ سکارؔ، چوتھا؛
نتنی ایل، پانچواں؛ 5عمّی ایل، چھٹا؛
اِشکارؔ، ساتواں؛ پیعُلّتائیؔ آٹھواں:
کیونکہ خُدا نے عوبیدؔ اِدُوم کو برکت بخشی تھی۔
6اَور اُس کے بیٹے شمعیاہؔ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہُوئے جو اَپنے آبائی خاندان میں سربراہ سمجھے جاتے تھے کیونکہ وہ نہایت لائق اِنسان تھے۔ 7شمعیاہؔ کے بیٹے:
عُتنیؔ، رِفاایل، عوبیدؔ اَور اِلزبادؔ؛
اَور اُن کے رشتہ دار اِلیہُوؔ اَور سمکیاہؔ بھی بڑے طاقتور تھے۔
8یہ سَب عوبیدؔ اِدُوم کی اَولاد میں سے تھے؛ اَور وہ اُن کے بیٹے اَور رشتہ دار بڑے طاقتور تھے اَور خدمت کرنے کے لئے لائق اِنسان تھے۔ یُوں کل بنی عوبیدؔ اِدُوم باسٹھ تھے۔
9مِشلمیاہؔ کے بیٹے اَور رشتہ دار جو بڑے طاقتور تھے، اُن کی کُل تعداد اٹھّارہ تھی۔
10اَور بنی مِراریؔ میں سے حوساہؔ کے ہاں بیٹے تھے:
جِن میں شِمریؔ کا ایک پہلا درجہ تھا (حالانکہ وہ پہلوٹھا نہ تھا اُس کے باپ نے اُسے پہلوٹھا مُقرّر کیا تھا)،
11خِلقیاہؔ، دُوسرا؛ طبلیاہؔ، تیسرا؛
اَور زکریاؔہ، چوتھا تھا۔
حوساہؔ کے سَب بیٹے اَور رشتہ دار شُمار میں تیرہ تھے۔
12دربانوں کے یہ فریق اَپنے بھائیوں کی طرح اَپنے سرداروں کی رہنمائی میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کرنے کے فرائض اَدا کرتے تھے۔ 13اَور اُنہُوں نے کیا چُھوٹے کیا ضعیف اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق بغیر کسی اِمتیاز کے یہ مَعلُوم کرنے کے لئے قُرعہ ڈالا کہ اُنہیں کس پھاٹک پر خدمت کرنی ہے۔
14اَور قُرعہ کے ذریعے مشرقی پھاٹک کی ذمّہ داری شلمیہؔ کے نام نکلی۔
پھر اُس کے بیٹے زکریاؔہ کے لیٔے بھی جو ایک دانشمند مُشیر تھا قُرعہ کے ذریعے شمالی پھاٹک کے لیٔے کی ذمّہ داری نکلی۔
15جُنوبی پھاٹک کے لیٔے قُرعہ عوبیدؔ اِدُوم کے نام نِکلا اَور مخزن کے لیٔے قُرعہ کے ذریعہ ذمّہ داری اُس کے بیٹوں کے نام نکلی۔
16پھر قُرعہ شُپّیمؔ اَور حوساہؔ کے نام مغربی پھاٹک کے لئے ذمّہ داری نکلی کہ وہ شلِّکتؔ پھاٹک کے پاس چڑھائی کی سڑک پر،
آمنے سامنے نِگرانی کیا کریں۔
17مشرق کی طرف روزانہ چھ لیوی تھے،
شمال کی طرف روزانہ چار،
جُنوب کی طرف روزانہ چار،
اَور مخزن پر ہر وقت دو مُقرّر تھے۔
18اَور مغرب کے پھاٹک کی طرف جدھر صحن تھا اُس کے اَندر دو اَور باہر سڑک پر چار تھے۔
19یہ دربانوں کے فریق تھے جو بنی قورحؔ اَور بنی مِراریؔ تھے۔
خزانوں کے نِگران اَور دیگر منصبدار
20بنی لیوی میں سے اخیاہؔ خُدا کے گھر کے خزانوں اَور مخصُوص اَشیا کے خزانوں کا مختار تھا۔
21اَور بنی لعدانؔ میں سے یہ تھے یعنی اُن گیرشون کی اَولاد تھے جو لعدانؔ کے نَسل سے تھے یعنی لعدانؔ اَور گیرشون کے آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے جِن میں سے ایک یحی ایلی تھا۔ 22یحی ایلی کے بیٹے زیتھامؔ اَور اِس کا بھایٔی یُوایلؔ۔ وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں کے مختار تھے۔
23عمرامیوں، اِضہاریوں، حِبرونیوں اَور عُزّی ایلیوں میں سے:
24بنی شُوبائیلؔ سے گیرشوم بِن مَوشہ خزانوں پر مختار تھا۔ 25اَور اُس کے رشتہ دار الیعزرؔ کی جانِب سے اُس کا بیٹا رحابیّاہؔ اَور اُس کا بیٹا یَشعیاہ اَور اُس کا بیٹا یُورامؔ اَور اُس کا بیٹا زکریؔ اَور اُس کا بیٹا شلُومیتؔ۔
26شلُومیتؔ اَور اُس کے رشتہ دار اُن تمام اَشیا کے خزانوں کے مختار تھے جو داویؔد بادشاہ نے اَور آبائی خاندانوں کے اُن سربراہوں نے جو ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے اعلیٰ سرداروں اَور دیگر سپہ سالاروں نے نذر کی تھیں۔ 27اُنہُوں نے مالِ غنیمت میں سے کچھ حِصّہ بچا کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی مرمّت کے لیٔے وقف کیا تھا۔ 28اَورجو کچھ شموایلؔ غیب بین اَور شاؤل بِن قیشؔ، ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے مخصُوص کیا تھا اَور دُوسری تمام مخصُوص اَشیا شلُومیتؔ اَور اُس کے رشتہ داروں کی نِگرانی میں تھیں۔
29اَور اِضہاریوں میں سے:
قنانیاہؔ اَور اُس کے بیٹوں کو بیت المُقدّس سے باہر اِسرائیل پر حاکموں اَور قاضیوں کے فرائض اَنجام دینے کے لیٔے مُقرّر کیا گیا۔
30حِبرونیوں میں سے:
حشبیاہؔ اَور اُس کے رشتہ دار جو ایک ہزار سات سَو بہادر مَرد تھے یردنؔ کے پار مغرب کی طرف اِسرائیلیوں پر مُقرّر کئے گیٔے تاکہ وہ یَاہوِہ کے سَب کام اَور بادشاہ کی خدمت اَنجام دیں۔ 31حِبرونیوں میں سے: اُن کے آبائی خاندانوں کے نَسب ناموں کے دستاویزوں کے مُطابق یرِیاہؔ اُن کا سردار تھا۔
داویؔد کے دَورِ حُکومت کے چالیسویں بَرس میں اِن دستاویزوں کے مُطابق مَعلُوم ہُوا کہ گِلعادؔ میں یعزیرؔ کے مقام پر حِبرونیوں میں کیٔی لائق اِنسان مَوجُود ہیں۔ 32یرِیاہؔ کے دو ہزار سات سَو رشتہ دار تھے جو بڑے دِلیر اَور آبائی خاندانوں کے سربراہ تھے اَور داویؔد بادشاہ نے اُنہیں رُوبِنیوں، گادیوں اَور منشّہ کے آدھے قبیلہ پر خُدا کے سارے کاموں اَور شاہی مُعاملات کا مختار مُقرّر کر دیا تھا۔