3
بنی داویؔد
1یہ داویؔد کے وہ بیٹے ہیں جو حِبرونؔ میں اُس سے پیدا ہُوئے:
پہلوٹھا امنُونؔ جو یزرعیلی احِینوعمؔ کے بطن سے تھا۔
دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابیگیلؔ کے بطن سے تھا۔
2تیسرا اَبشالومؔ جو گیشُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہؔ کا بیٹا تھا۔
چوتھا ادُونیّاہؔ جو حگِیّت کے بطن سے تھا۔
3پانچواں شفطیاہؔ جو ابیطالؔ کے بطن سے تھا۔
اَور چھٹا اِترِعامؔ جو اُس کی بیوی عِگلاہؔ سے تھا۔
4یہ چھ داویؔد سے حِبرونؔ میں پیدا ہُوئے جہاں اُس نے سات سال اَور چھ مہینے تک سلطنت کی۔
داویؔد نے یروشلیمؔ میں تینتیس سال تک بادشاہی کی۔ 5وہاں یروشلیمؔ میں اُس کے جو بچّے پیدا ہُوئے یہ ہیں:
شِمعاؔ،#3:5 شِمعاؔ کچھ نُسخوں میں شَمّوعؔ ہے شوبابؔ، ناتنؔ اَور شُلومونؔ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بَت شُوعؔ#3:5 بَت شُوعؔ دُوسرا نام بتشیبؔا بھی ہے کے بطن سے تھے۔
6اَور یہ نَو یعنی اِبحارؔ، اِلیشمعؔ،#3:6 اِلیشمعؔ کچھ نُسخوں میں الِیشُوعؔ بھی لِکھا ہے۔ الیفلطؔ، 7نوگاہؔ، نِفیگ، یافیعؔ، 8اَور اِلیشمعؔ، الیدعؔ اَور الیفلطؔ کُل نَو فرزند۔
9اَور داشتاؤں کے بیٹے جو اُن کے علاوہ تھے۔ یہ سَب داویؔد کے بیٹے تھے، اَور تامارؔ اُن کی بہن تھی۔
شاہانِ یہُوداہؔ
10رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ،
ابیّاہؔ بِن رحُبعامؔ،
آساؔ بِن ابیّاہؔ،
یہوشافاطؔ بِن آساؔ،
11یُورامؔ#3:11 یُورامؔ یہُورامؔ بھی کہا جاتا ہے بِن یہوشافاطؔ،
احزیاہؔ بِن یُورامؔ،
یُوآشؔ بِن احزیاہؔ،
12اماضیاہؔ بِن یُوآشؔ،
عزریاہؔ بِن اماضیاہؔ
یُوتامؔ بِن عزریاہؔ،
13آحازؔ بِن یُوتامؔ،
حِزقیاہؔ بِن آحازؔ،
منشّہ بِن حِزقیاہؔ،
14امُونؔ بِن منشّہ،
یُوشیاہؔ بِن امُونؔ،
15یُوشیاہؔ کے بیٹے:
پہلوٹھا یوحانانؔ،
دُوسرا یہُویقیمؔ،
تیسرا صِدقیاہؔ،
اَور چوتھا شلُّومؔ۔
16یہُویقیمؔ کے جانشین:
یہُویاکینؔ یا یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ،
اَور صِدقیاہؔ بِن یہُویاکینؔ۔
جَلاوطنی کے بعد شاہی خاندان کا سلسلہ
17یکونیاہؔ جو اسیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں:
شیالتی ایل بِن یہُویاکینؔ 18مالخیرمؔ، پِدائیاہؔ، شِیناضرّؔ، یقامِیاہؔ، ہوشمعؔ اَور نِدابیاہؔ
19پِدائیاہؔ کے بیٹے:
زرُبّابِیل اَور شِمعیؔ۔
زرُبّابِیل کے بیٹے: مِشُلّامؔ اَور حننیاہؔ، اَور شلُومیتؔ اُن کی بہن تھی۔ 20اَور پانچ اَور بھی بیٹے تھے: حشُوبہؔ، عوحیلؔ، بیرکیاہ، حسدیاہؔ، اَور یُوشب حسدؔ۔
21بنی حننیاہؔ:
پیلاطیاہؔ اَور یِشعیہ، اَور رِفایاہؔ کے بیٹے ارنانؔ، عبدیاہؔ اَور شِکنیاہؔ کے بیٹے۔
22بنی شِکنیاہؔ:
شمعیاہؔ بِن شِکنیاہؔ کے بیٹے یہ ہیں: حطُّوشؔ، اِگالؔ، برِیاہؔ، نعریاہؔ اَور شافاطؔ، کل چھ بھایٔی تھے۔
23نعریاہؔ کے بیٹے:
الیوعینائی، حِزقیاہؔ اَور عزریقامؔ کل تین تھے۔
24اَور الیوعینائی کے بیٹے:
ہُوداویاہؔ، اِلیاشبؔ، پِلائییاہؔ، عقُّوبؔ، یوحانانؔ۔ دِلائیاہؔ اَور عنانیؔ۔ کل سات بھایٔی تھے۔