YouVersion Logo
تلاش

1 کُرِنتھِیوں 13

13
1اگرمیں اِنسانوں اَور فرشتوں کی زبانیں بولوں لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں تو میں ٹھنٹھناتے ہویٔے پیتل یا جھَنجھَناتی ہُوئی جھانجھ کی مانِند ہُوں۔ 2اگر مُجھے نبُوّت کرنے کی نِعمت مِل جائے اَور میں ہر راز اَور ہر علم سے واقف ہو جاؤں اَور میرا ایمان اِتنا کامِل ہو کہ پہاڑوں کو سَرکا دُوں، لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں، تو میں کچھ بھی نہیں۔ 3اَور اگر اَپنا سارا مال غریبوں میں بانٹ دُوں اَور اَپنا بَدن قُربانی کے طور پر جلائے جانے کے لیٔے دے دُوں اَور مَحَبّت سے خالی رہُوں تو مُجھے کویٔی فائدہ نہیں۔
4مَحَبّت صَابر اَور مہربان ہوتی ہے۔ حَسد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ 5بَدتمیزی نہیں کرتی، خُود غرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔ 6مَحَبّت ناراستی سے خُوش نہیں ہوتی ہے بَلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔ 7سَب کا پردہ رکھتی ہے، ہمیشہ بھروسہ کرتی ہے، ہمیشہ اُمّید رکھتی ہے، ہمیشہ برداشت سے کام لیتی ہے۔
8مَحَبّت لازوال ہے۔ نبوّتیں موقُوف ہو جایٔیں گی؛ زبانیں جاتی رہیں گی؛ علم مِٹ جائے گا۔ 9کیونکہ ہمارا علم ناقِص ہے اَور ہماری نبُوّت ناتمام، 10لیکن جَب کامِل آئے گا تو ناقِص جاتا رہے گا۔ 11جَب میں بچّہ تھا تو بچّے کی طرح بولتا تھا، بچّے کی سِی سوچ رکھتا تھا۔ لیکن جَب جَوان ہُوا تو بچپن کی باتیں چھوڑ دیں۔ 12اِس وقت تو ہمیں آئینہ میں دھُندلا سا دکھائی دیتاہے لیکن اُس وقت رُوبرُو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا علم ناقِص ہے مگر اُس وقت میں پُورے طور پر پہچان لُوں گا، جَیسے میں پہچانا گیا ہُوں۔
13غرض ایمان، اُمّید اَور مَحَبّت یہ تینوں دائمی ہیں لیکن مَحَبّت اِن میں افضل ہے۔

موجودہ انتخاب:

1 کُرِنتھِیوں 13: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in