YouVersion Logo
تلاش

1 پطرس 2

2
1پس ہر قِسم کی بُرائی، فریب، ریاکاری، حَسد اَور بدگوئی کو دُور کردو۔ 2اَور نَوزائیدہ بچّوں کی مانند خالص رُوحانی دُودھ کے آرزُومند رہو تاکہ اُس کے ذریعہ سے نَجات کے مُکمّل تجربہ میں بڑھتے جاؤ۔ 3کیونکہ تُم نے چکھ کر جان لیا ہے کہ خُداوؔند کتنا مہربان ہے۔
زندہ پتّھر اَور پاک اُمّت
4جَب تُم اُس زندہ پتّھر#2‏:4 زندہ پتّھر یعنی المسیؔح‏ کے پاس آتے ہو جسے اِنسانوں نے ردّ کر دیا تھا#2‏:4 زبُور 118‏:22‏‏ لیکن جو خُدا کی نظر میں بیش قیمتی اَور مُنتخب کیا ہُواہے۔ 5اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنؔوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔ 6جَیسا کہ صحیفہ یُوں بَیان کرتا ہے:
”دیکھو! میں صِیّونؔ میں کونے کے سِرے کا،
ایک مُنتخب اَور قیمتی پتّھر رکھ رہا ہُوں،
اَورجو اُس پر ایمان لایٔے گا
وہ کبھی ہر گز شرمندہ نہ ہوگا۔“#2‏:6 یسع 28‏:16‏‏
7پس تُم ایمان لانے وَالوں کے لیٔے تو وہ قیمتی پتّھر ہے لیکن ایمان نہ لانے وَالوں کے لیٔے،
”جِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کر دیا تھا
وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے۔“#2‏:7 زبُور 118‏:22‏‏
8اَور،
”ٹھیس لگنے کا پتّھر
اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان بَن گیا۔“#2‏:8 یسع 8‏:14‏
وہ اِس لیٔے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کِتاب مُقدّس پر ایمان نہیں لاتے ہیں اَور یہی سزا خُدا نے اُن کے لیٔے بھی مُقرّر کی ہے۔
9لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنؔوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔ 10پہلے تُم اُس کی اُمّت نہ تھے، لیکن اَب خُدا کی اُمّت بَن گیٔے ہو۔ تُم جو پہلے خُدا کی رحمت سے محروم تھے اَب اُس کی رحمت کو پا چُکے ہو۔
مَسیحی مُومِنِین کی ذمّہ داریاں
11اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیِوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہِشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔ 12اَور غَیریہُودیوں میں اَپنا چال چلن اَیسا نیک رکھو تاکہ جِن باتوں میں وہ تُمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں، وُہی تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہیں کے سبب سے خُدا کے ظہُور کے دِن اُس کی تمجید کریں۔
13خُداوؔند کی خاطِر، اِنسان کے ہر ایک اِنتظام کے تابع رہو؛ بادشاہ کے اِس لیٔے کہ وہ سَب سے اعلیٰ اِختیّار والا ہے۔ 14حاکموں کے اِس لیٔے کہ خُدا نے اُنہیں بدکاروں کو سزا دینے اَور نیکوکاروں کی تَعریف کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔ 15کیونکہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم نیکی کرکے نادان لوگوں کی جہالت کی باتوں کو بند کردو۔ 16اَور تُم خُود کو آزاد جانو، مگر اَپنی اِس آزادی کو بدکاری کی لیٔے اِستعمال نہ کرو، بَلکہ خُدا کے بندوں کی طرح زندگی بسر کرو۔ 17سَب کا مُناسب اِحترام کرو، اَپنی مُومِنِین برادری سے مَحَبّت رکھو، خُدا سے ڈرو اَور بادشاہ کی تعظیم کرو۔
18اَے غُلاموں! بَڑے خوف اَور اِحترام کے ساتھ اَپنے مالکوں کے تابع رہو، نیک اَور حلیم مالکوں کے ہی نہیں بَلکہ بُرے مالکوں کے بھی تابع رہو۔ 19کیونکہ اگر تُم صبر کے ساتھ بےاِنصافی کے باعث یہ جان کر تکلیفوں کو برداشت کرتے ہو کہ جو تُم کر رہے ہو وہ صحیح ہے تو خُدا کی نظر میں یہ بات قابلِ تَعریف ہے۔ 20لیکن اگر تُم نے قُصُور کرکے تھپّڑ کھائے اَور صبر کیا تو کیا یہ کویٔی فخر کی بات ہے؟ ہاں، اگر نیکی کرنے کے باوُجُود دُکھ پاتے اَور صبر سے کام لیتے ہو تو یہ بات خُدا کی نظر میں قابلِ تَعریف ہے۔ 21اَور تُمہیں بھی اِسی چال چلن کے لیٔے بُلایا گیا ہے، کیونکہ المسیؔح نے بھی تمہارے واسطے دُکھ اُٹھاکر ایک مثال قائِم کر دی ہے تاکہ تُم اُن کے نقشِ قدم پر چلو۔
22”کیونکہ المسیؔح نے نہ تو کویٔی گُناہ کیا،
اَور نہ ہی اُن کے مُنہ سے کویٔی فریب کی بات نکلی۔“#2‏:22 یسع 53‏:9‏‏
23جَب لوگوں نے اُنہیں گَالِیاں دیں تو حُضُور نے جَواب میں کبھی گَالی نہ دی، اَور نہ دُکھ پا کر کبھی کسی کو دھمکی دی، بَلکہ اَپنے آپ کو سچّے اِنصاف کرنے والے خُدا کے حوالہ کرتے تھے۔ 24وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔ 25کیونکہ پہلے تُم بھیڑوں کی مانند بھٹکے ہوئے تھے#2‏:25 یسع 53‏:6‏‏ لیکن اَب اَپنی رُوحوں کے گلّہ بان اَور نگہبان کے پاس لَوٹ آئے ہو۔

موجودہ انتخاب:

1 پطرس 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in