YouVersion Logo
تلاش

2 کُرِنتھِیوں 13

13
آخِری نصیحت
1یہ تیسری بار ہے کہ میں تمہارے پاس آ رہا ہُوں۔ ”جِس بات کی دو یا تین گواہ اَپنی زبان سے شہادت دیں گے وہ سچ ثابت ہوگی۔“#13‏:1 اِست 19‏:15‏ 2جَب میں پِچھلی بار تمہارے پاس تھا تو میں نے تَاکید کر دی تھی۔ اَور اَب دُوسری بار بھی غَیرموجودگی میں: گُناہ میں زندگی گُزارنے وَالوں بَلکہ دیگر لوگوں کو تَاکید کرتا ہُوں کہ اگر پھر آؤں گا تو دَرگُذر نہیں کروں گا۔ 3کیونکہ تُم اِس بات کا ثبوت طلب کرتے ہو کہ المسیؔح مُجھ میں ہوکر کلام کرتا ہے۔ اَور وہ تمہارے واسطے کمزور نہیں، بَلکہ تُم میں زورآور ہے۔ 4ہاں، وہ کمزوری کے سبب سے تو مصلُوب ہوئے مگر خُدا کی قُدرت کے سبب سے زندہ ہیں۔ اَور ہم بھی کمزوری میں تو اُن کے شریک ہیں، لیکن خُدا کی قُدرت سے اُن کی زندگی میں بھی شریک ہوں گے تاکہ تمہاری خدمت کر سکیں۔
5اَپنے آپ کو جانچتے رہو کہ تمہارا ایمان مضبُوط ہے یا نہیں؛ خُود کو آزماتے رہو۔ کیاتُم اَپنے بارے میں یہ نہیں جانتے کہ المسیؔح عیسیٰ تُم میں زندہ ہیں؟ اگر نہیں تو تُم اِس آزمائش میں ناکام ہویٔے، 6لیکن مُجھے اُمّید ہے کہ تُم مَعلُوم کر لوگے کہ ہم ناکام نہیں۔ 7ہم خُدا سے دعا کرتے ہیں کہ تُم کبھی بدی نہ کرو، اِس لیٔے نہیں کہ ہم کامیاب مَعلُوم ہوں بَلکہ اِس لیٔے کہ تُم بھلائی کرو خواہ ہم ناکام ہی دکھائی دیں۔ 8کیونکہ ہم حق کے برخلاف کچھ نہیں کرسکتے، بَلکہ اُس کی تائید ہی کرسکتے ہیں۔ 9اگر تُم سچ مُچ زورآور ہو تو ہم اَپنے کمزور ہونے پر بھی خُوش ہیں؛ اَور یہ دعا بھی کرتے ہیں تُم خُوب کامل ہوتے چلے جاؤ۔ 10اِس لیٔے میں تُمہارا غَیرموجودگی میں یہ باتیں خط میں لِکھ رہا ہُوں، تاکہ جَب وہاں تمہارے پاس پہنچوں تو مُجھے تمہارے ساتھ سختی سے پیش نہ آنا پڑے اَور میں خُداوؔند کے دئیے ہویٔے اِختیّار کو تمہارے بگاڑنے کے لیٔے نہیں، بَلکہ بنانے کے لیٔے کام میں لاؤں۔
سلام و مُبارکبادی
11اَب آخِر میں یہ لِکھتا ہُوں کہ بھائیو اَور بہنوں، خُوش رہو، کامِل بنو، تسلّی پاؤ، ایک دل رہو، میل جول رکھو اَور خُدا جو مَحَبّت اَور میل جول کا سرچشمہ ہے تمہارے ساتھ ہوگا۔
12پاک بوسہ کے ساتھ ایک دُوسرے کو سلام کہنا۔
13سَب خُداوؔند عیسیٰ کے مُقدّسین تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
14خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل، خُدا کی مَحَبّت اَور پاک رُوح کی رِفاقت، تُم سَب کے ساتھ ہوتی رہے۔

موجودہ انتخاب:

2 کُرِنتھِیوں 13: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in