1
1بُزرگ#1:1 بُزرگ پہلی صَدی میں بُزرگ کا لقب صِرف اُنہیں حاصل تھا جو خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے چشم دید گواہ تھے۔ حضرت یُوحنّؔا کی جانِب سے،
اُس برگُزیدہ خاتُون#1:1 برگُزیدہ خاتُون یعنی جماعت جسے یہ خط لِکھّا گیا تھا۔ اَور اُس کے فرزندوں کے نام خط جِن سے میں سچّی مَحَبّت رکھتا ہوں اَور نہ صِرف میں بَلکہ وہ سَب مُومِنِین کو بھی جو حق سے واقف ہیں۔ 2اَور یہ مَحَبّت اُس سچّائی کے سبب سے ہے جو ہمارے اَندر رہتاہے اَور ہمیشہ تک ہمارے ساتھ رہے گا۔
3خُدا باپ اَور خُدا کے بیٹے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے فضل، رحم اَور اِطمینان، سچّائی اَور مَحَبّت میں ہمارے ساتھ قائِم رہے گی۔
4مُجھے بڑی خُوشی ہُوئی، جَب مُجھے پتا چَلا کہ تیرے کچھ فرزند اُس حُکم کے مُطابق سچّائی پر عَمل کر رہے ہیں جو ہمیں باپ کی طرف سے مِلا ہے۔ 5اَور اَب اَے عزیزہ خاتُون! میں تُجھے کویٔی نیا حُکم نہیں بَلکہ صِرف وُہی جو شروع سے ہی ہمارے پاس ہے، لِکھ رہا ہُوں اَور تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ 6اَور مَحَبّت اِس میں ہے کہ ہم خُدا کے حُکموں پر فرمانبرداری سے چلیں۔ یہ وُہی حُکم ہے جو تُم نے شروع سے سُنا ہے کہ تُم مَحَبّت سے زندگی بسر کرو۔
7کیونکہ بہت سے اَیسے گُمراہ کرنے والے دُنیا میں نِکل چُکے ہیں جو یہ نہیں مانتے ہیں کہ حُضُور عیسیٰ المسیؔح مُجسّم ہوکر آئے ہیں، اَیسا ہر شخص گُمراہ کرنے والا اَور مُخالف المسیؔح یعنی دَجّال ہے۔ 8خبردار رہو کہ جو محنت ہم نے کی ہے وہ تمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بَلکہ تُمہیں اُس کا مُکمّل اجر ملے۔ 9جو کویٔی بھٹک کر آگے بڑھ جاتا ہے اَور المسیؔح کی تعلیم پر قائِم نہیں رہتاہے، اُس میں خُدا نہیں ہے۔ اَورجو اُس کی تعلیم پر قائِم رہتاہے تو اُس کے پاس باپ اَور بیٹا دونوں ہیں۔ 10اگر کویٔی تمہارے پاس آئے مگر یہ تعلیم نہ دے تو اُسے گھر میں داخل مت ہونے دینا اَور نہ ہی اُسے سلام کرنا۔ 11کیونکہ جو کویٔی اَیسے شخص کا خیرمقدم کرتا ہے وہ اُن کے بُرے کاموں میں شریک ہوتاہے۔
12مُجھے بہت سِی باتیں تُم کو لِکھنا ہیں، مگر میں اُنہیں کاغذ#1:12 کاغذ اصل میں پیپرس کی چادر کا حوالہ دیتاہے۔ پر روشنائی سے لِکھنا نہیں چاہتا؛ بَلکہ اُمّید رکھتا ہُوں کہ تمہارے پاس آکر رُوبرُو مُلاقات اَور گُفتگو کروں تاکہ ہماری خُوشی مُکمّل ہو جائے۔
13تیری برگُزیدہ بہن کے فرزند یعنی جماعت کے مُومِنِین تُجھے سلام کہتے ہیں۔