YouVersion Logo
تلاش

عامُوسؔ 2

2
1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث
مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو
جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔
2اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا
جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔
مُوآب جنگ کی للکار
اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔
3یَاہوِہ فرماتے ہیں،
مَیں اُس کے حُکمران کو
اُس کے حاکموں کے ساتھ غارت کروں گا۔
4یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث
مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا
اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا،
اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں
جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔
5مَیں یہُوداہؔ پر آگ نازل کروں گا
جو یروشلیمؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔
بنی اِسرائیل کا اِنصاف
6یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
بنی اِسرائیل کے تین بَلکہ چار گُناہوں کی باعث
مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔
وہ چاندی کے لیٔے راستباز کو،
اَور ایک جوڑی جُوتی کی خاطِر حاجت مند کو بیچ دیتے ہیں۔
7وہ کنگال کے سَر کو اَیسا کُچلتے ہیں
جَیسے زمین پر دُھول کو روندا جاتا ہے
وہ مظلوموں کو اِنصاف نہیں دیتے۔
باپ اَور بیٹا دونوں ایک ہی لڑکی سے ہم بِستر ہوتے ہیں،
اَور اَیسا کرکے وہ میرے پاک نام کو ناپاک کرتے ہیں۔
8وہ ہر مذبح کے بازو میں
گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔
اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں
جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔
9مَیں نے ہی اُن کے سامنے امُوریوں کو نِیست و نابود کیا،
حالانکہ امُوری دیودار کی طرح اُونچے
اَور بلُوط کے درخت کی مانند مضبُوط تھے۔
ہاں مَیں نے ہی اُوپر سے اُن کا پھل
اَور نیچے سے اُن کی جڑیں کاٹ دی۔
10اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا،
اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا،
تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔
11یَاہوِہ فرماتے ہیں،
مَیں نے ہی تمہارے بیٹوں میں سے نبی
اَور تمہارے جَوانوں میں سے نذیر برپا کئے۔
اَے بنی اِسرائیل، کیا یہ سچ نہیں ہے؟
12لیکن تُم نے نذیروں کو مَے پلائی
اَور نبیوں کو حُکم دیا کہ نبُوّت نہ کریں۔
13اِس لئے اَب مَیں تُم کو اَیسا کُچل دُوں گا
جَیسے گلّے سے بھری ہُوئی گاڑی کُچلتی ہے۔
14تیز رفتار سے دَوڑنے والا بھی نہ بچنے پایٔےگا،
اَور زورآور کی طاقت جاتی رہے گی،
اَور سُورما بھی اَپنی جان بچا نہ سکےگا۔
15تیر اَنداز کھڑا نہ رہ سکےگا،
اَور تیز دَوڑنے والا فَوجی بھی بھاگ نہ پائے گا،
اَور گُھڑسوار بھی اَپنی جان نہ بچا سکےگا۔
16اُس دِن بڑے بڑے سُورما بھی
اَپنے کپڑے چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

موجودہ انتخاب:

عامُوسؔ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in