تمہاری سرکشی اَور گُناہوں کی وجہ سے تمہارا حال مُردوں کا سا تھا، تُم اُن میں پھنس کر اِس دُنیا کی روِش پر چلتے تھے اَور ہَوا کی عملداری کے حاکم، شیطان کی پیروی کرتے تھے جِس کی رُوح اَب تک خُدا کے نافرمان لوگوں میں تاثیر کرتی ہے۔ کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔ لیکن خُدا ہم سے بہت ہی مَحَبّت کرنے والا، اَور رحم کرنے میں غنی ہے، جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔ خُدا نے ہمیں المسیح کے ساتھ زندہ کیا اَور آسمانی مقاموں پر المسیح یِسوعؔ کے ساتھ بِٹھایا، تاکہ آنے والے زمانوں میں اَپنے اُس بےحد فضل کو ظاہر کرے، جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ ہم پر کیا تھا۔ کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔ اَور نہ ہی یہ تمہارے اعمال کا اجر ہے کہ کویٔی فخر کر سکے۔ کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔
پڑھیں اِفِسیوں 2
سنیں اِفِسیوں 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اِفِسیوں 1:2-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos