YouVersion Logo
تلاش

ہوشِیعؔ 2

2
1”اَپنے بھائیوں کے لیٔے، ’میرے لوگو اَور اَپنی بہنوں کے لیٔے میری پیاریو کہا کرو۔‘
اِسرائیل کو سزا دے کر بحال کیاجانا
2”اَپنی ماں کی تادیب کرو، اُس کو تنبیہ دو،
کیونکہ وہ میری بیوی نہیں ہے،
اَور نہ مَیں اُس کا خَاوند ہُوں۔
وہ اَپنے چہرہ پر سے بدکاری کا عکس
اَور اَپنی چھاتِیوں کے بیچ سے بےوفائی دُور کرے۔
3ورنہ میں اُسے بے پردہ کر دُوں گا
اَور اُسے اَیسی برہنہ کر دُوں گا جَیسی وہ اَپنی پیدائش کے دِن تھی؛
مَیں اُسے بیابان کے مانند کر دُوں گا،
اَور اُسے خشک زمین بنا کر،
پیاس سے مار ڈالُوں گا۔
4مَیں اُس کے بچّوں سے مَحَبّت نہ رکھوں گا،
کیونکہ وہ زنا کی اَولاد ہیں۔
5اُن کی ماں نے بےوفائی کی
اَور ذِلّت کے ساتھ حاملہ ہُوئی۔
اُس نے کہا، ’مَیں اَپنے عاشقوں کے پیچھے چلی جاؤں گی،
جو مُجھے اَپنی روٹی اَور اَپنا پانی،
اَور اَپنے اُونی اَور کتانی کپڑے اَور اَپنا روغن اَور اَپنی مَے دیتے ہیں۔
6اِس لیٔے میں کانٹے دار جھاڑیوں سے اُس کی راہ روک دُوں گا؛
اَور اَیسی دیوار کھڑی کروں گا کہ وہ اَپنی راہ نہ پا سکے۔‘
7اَور اَپنے عاشقوں کا تعاقب کرےگی لیکن اُن سے جا نہ ملے گی؛
وہ اُنہیں ڈھونڈے گی لیکن نہ پایٔے گی۔ تَب وہ کہےگی،
مَیں اَپنے خَاوند کے پاس واپس چلی جاؤں گی جَیسے پہلے
اُس کے پاس تھی،
کیونکہ تَب مَیں آج سے بہتر حالت میں تھی۔
8وہ نہیں جانتی کہ مَیں نے ہی
اُس کے لیٔے اناج، نئی مَے اَور روغن مہیا کیا،
اَور اُس پر چاندی اَور سونا نذر کیا،
جسے اُنہُوں نے بَعل کے لیٔے اِستعمال کیا۔
9”اِس لیٔے مَیں اَپنا اناج فصل کے وقت،
اَور اَپنی نئی مَے جَب وہ تیّار ہو، اُس سے چھین لُوں گا۔
مَیں اَپنا اُون اَور کتان بھی واپس لُوں گا،
جو اُس کی برہنگی پر پردہ ڈالنے کے لیٔے تھے۔
10چنانچہ اَب مَیں اُس کی برہنگی
اُس کے عاشقوں کے سامنے بے پردہ کر دُوں گا؛
اَور کویٔی اُسے میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔
11مَیں اُس کے تمام جَشن؛
اُس کی سالانہ عیدیں، اُس کے نئے چاند،
اُس کی سَبتیں، الغرض اُس کی تمام مُقرّرہ عیدوں کو موقُوف کر دُوں گا۔
12مَیں اُس کے انگور اَور اَنجیر کے درختوں کو تباہ کر دُوں گا،
جسے وہ اَپنے عاشقوں کی طرف سے مِلی ہُوئی اُجرت بتاتی ہے؛
مَیں اُنہیں جنگل بنا دُوں گا،
اَور جنگلی جانور اُنہیں کھا جایٔیں گے۔
13جتنے دِنوں تک اُس نے بَعل معبُودوں کے لیٔے بخُور جَلایا؛
اِتنے دِنوں کے لیٔے مَیں اُسے سزا دُوں گا؛
وہ انگُوٹھیوں اَور زیوروں سے آراستہ ہوکر،
اَپنے عاشقوں کے پیچھے گئی،
لیکن مُجھے بھُول گئی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
14اِس لیٔے اَب مَیں اُسے پھُسلا کر؛
بیابان میں لے جاؤں گا
اَور اُس سے نرم دِلی سے باتیں کروں گا۔
15وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا،
اَور وادیِ عکورؔ#2‏:15 وادیِ عکورؔ مُصیبت کی وادی کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔
وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی،
اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔
16”اُس دِن،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”تُو مُجھے اَپنا خَاوند کہہ کر پُکارے گی؛
اَور پھر کبھی مُجھے اَپنا آقا#2‏:16 آقا عِبرانی میں میرا بَعل نہ کہےگی۔
17مَیں اُس کے لبوں پر سے بَعل معبُودوں کے نام ہٹا دُوں گا؛
اَور پھر کبھی اُن کے نام نہ لیٔے جایٔیں گے۔
18اُس وقت مَیں اُن کے لیٔے
زمین کے جانوروں اَور ہَوا کے پرندوں
اَور زمین پر رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا۔
مَیں مُلک میں سے
کمان، تلوار اَور جنگ کو الگ کر دُوں گا،
تاکہ سَب لوگ سکون اَور اِطمینان سے آرام کر سکیں۔
19اَور مَیں ہمیشہ کے لیٔے تُجھے اَپنا بنا لُوں گا؛
اَور تُجھ سے راستبازی اَور اِنصاف
اَور مَحَبّت اَور شفقت کے ساتھ رشتہ جوڑوں گا۔
20مَیں تُجھے وفاداری سے اَپنے ساتھ نامزد کروں گا،
اَور تُو یَاہوِہ کو قبُول کر لے گی۔
21”اَور اُس دِن مَیں سُنوں گا،“
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
مَیں آسمانوں کی سُن کر اُسے جَواب دوں گا،
اَور وہ زمین کو جَواب دیں گے؛
22اَور زمین اناج
نئی مَے اَور روغن کی سُنے گی،
اَور وہ یزرعیلؔ کو جَواب دیں گے۔
23مَیں خُود اُسے اَپنے لیٔے مُلک میں لگاؤں گا؛
جسے مَیں نے لورُحامہؔ (جو رحم سے نامحروم رہی) اُس پر رحم کروں گا۔
اَور جنہیں لُو عمّی (میری اُمّت نہیں) کہا گیا اُنہیں تُم میرے
اُمّت ہو کہُوں گا؛
اَور وہ کہیں گے، آپ میرے خُدا ہیں۔

موجودہ انتخاب:

ہوشِیعؔ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in