YouVersion Logo
تلاش

یَشعیاہ 56

56
سارے قوموں کی نَجات
1یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”اِنصاف کو قائِم رکھّو
اَور وُہی کرو جو صحیح ہے،
کیونکہ تیری نَجات قریب ہے
اَور میری راستی جلد عیاں ہوگی۔
2مُبارک ہے وہ شخص جو اِس پر عَمل کرتا ہے،
اَور وہ آدمی جو اِس پر قائِم رہتاہے،
جو سَبت کو ناپاک کئے بِنا اُسے مانتا ہے
اَور اَپنا ہاتھ ہر قِسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔“
3کویٔی پردیسی جو یَاہوِہ سے مِل چُکاہے یہ نہ کہے،
”یَاہوِہ یقیناً مُجھے اَپنے لوگوں سے جُدا کر دیں گے۔“
اَور کوئی خواجہ سرا شکایت نہ کرے۔
”کہ میں تو محض سُوکھا درخت ہُوں۔“
4کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”وہ خواجہ سرا جو میری سَبت کو مانتے ہیں،
اَور اُن کاموں کو اِختیار کرتے ہیں جو مُجھے پسند ہیں
اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں
5میں اُنہیں اَپنی ہیکل اَور اُس کی چار دیواری میں
اَیسا نام اَور نِشان دُوں گا
جو بیٹوں اَور بیٹیوں سے بھی بڑھ کر ہوگا؛
میں اُن کو ایک اَبدی نام دُوں گا
جو کبھی مٹایا نہ جائے گا۔
6اَور پردیسی لوگ جو اَپنے آپ کو یَاہوِہ سے وابستہ کرتے ہیں
تاکہ اُن کی خدمت کریں،
اَور اُن کے نام کو عزیز رکھیں
اَور اُن کی عبادت کریں،
وہ سَب جو سَبت کو مانتے ہیں اَور اُسے ناپاک نہیں کرتے
اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں
7اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گا
اَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔
اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحے
میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛
کیونکہ میرا گھر
سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“
8یَاہوِہ قادر مختار
جو اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتا ہے، فرماتے ہیں:
”میں اَوروں کو بھی جمع کرکے اُن کے ساتھ مِلا دُوں گا
جو پہلے ہی جمع کر دئیے گیٔے ہیں۔“
بدکاروں کے خِلاف خُدا کا اِلزام
9آؤ، اَے دشت کے سَب حَیوانو،
آؤ اَور کھاؤ، اَے جنگل کے سَب درندو!
10اِسرائیل کے پہرےدار اَندھے ہیں
وہ سَب جاہل ہیں؛
وہ سَب گُونگے کُتّے ہیں،
جو بھونک نہیں سکتے؛
وہ پڑے پڑے خواب دیکھتے رہتے ہیں،
اَور اُنہیں نیند پسند ہے۔
11وہ بھُوکے کُتّے ہیں؛
جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔
وہ نادان چرواہے ہیں؛
وہ سَب اَپنی اَپنی راہ کو پھر گیٔے،
اَور ہر ایک اَپنا ہی نفع ڈھونڈتا ہے۔
12ہر ایک پُکارتا ہے: ”آؤ، میں مے لاتا ہُوں!
ہم شراب پی کر مست ہو جایٔیں گے!
اَور کل بھی آج ہی کی طرح ہوگا،
بَلکہ اِس سے بھی بہت بہتر!“

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 56: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in