YouVersion Logo
تلاش

یُوناہؔ 2

2
1تَب یُوناہؔ نبی نے مچھلی کے پیٹ کے اَندر سے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی۔ 2اُس نے کہا:
”اَپنی مُصیبت کے دَوران مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی،
اَور اُس نے میری سُن لی۔
مَیں نے پاتال کی گہرائی سے مدد کے لیٔے پُکارا،
اَور خُدا نے میری فریاد سُنی۔
3خُدا نے مُجھے سمُندر کی گہرائی میں پھینک دیا تھا
اَور لہروں نے مُجھے گھیرلیا تھا؛
تیری تمام موجیں اَور لہریں
میرے اُوپر سے گزر گئیں۔
4مَیں نے کہا، ’مَیں آپ کی نظروں سے
دُور کر دیا گیا ہُوں؛
لیکن مَیں پھر سے
آپ کے بیت المُقدّس کو دیکھوں گا۔‘
5ہیبت ناک پانی نے مُجھے خوفزدہ کر دیا،
گہرائی میرے چاروں طرف تھی؛
سمُندری نباتات میرے سَر کے چاروں طرف لپٹ گئی تھی۔
6میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛
زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔
لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا،
میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“
7جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی،
تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا،
اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں
آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔
8جو لوگ جھُوٹے معبُودوں سے لپٹے رہتے ہیں
وہ خُود کو خُدا کی شفقت سے محروم رکھتے ہیں۔
9لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے،
آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔
مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔
میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔
10اَور یَاہوِہ نے اُس بڑی مچھلی کو حُکم دیا اَور اُس نے یُوناہؔ کو خشک زمین پر اُگل دیا۔

موجودہ انتخاب:

یُوناہؔ 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in