YouVersion Logo
تلاش

فِلیمون 1

1
1خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ کی خاطِر قَیدی پَولُسؔ اَور ہمارے بھایٔی تِیمُتھِیُس کی جانِب سے،#1‏:1 حضرت پَولُسؔ نے ہی اِس خط کو لِکھّا تھا۔ اَور سِلوانُسؔ اَور تِیمُتھِیُس صِرف آداب و تسلیمات میں حضرت پَولُسؔ کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔‏
ہمارے عزیز ہم خدمت فِلیمون، 2اَور بہن اَفّیہؔ، اَور بھایٔی اَرخِپُّسؔ جو ہم فَوجی ہے اَور اُس جماعت کے نام خط جو فِلیمون کے گھر میں اِکٹھّا ہوتی ہے۔
3ہمارے خُدا باپ اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔
دعا اَور شُکر گُزاری
4اَپنی دعاؤں میں تُجھے یاد کرتے ہویٔے میں ہمیشہ اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں، 5کیونکہ میں سُنتا ہُوں کہ تُم خُدا کے سَب مُقدّسین سے مَحَبّت رکھتے ہو اَور تمہارا ایمان خُداوؔند عیسیٰ پر ہے۔ 6میری دعا ہے کہ کاش ایمان میں ہمارے ساتھ تمہاری شراکت المسیؔح کی خاطِر ہماری طرف سے تقسیم کی جانے والی ہر اَچھّی چیز کے بارے میں تمہاری سمجھ کو گہرا اَور مؤثر کرے۔ 7اَے بھایٔی! مُجھے تیری مَحَبّت سے بہت خُوشی اَور تسلّی ہُوئی ہے کیونکہ تُونے مُقدّسین کے دلوں کو تازہ کیا ہے۔
اُنیسمُسؔ کے لیٔے پَولُسؔ کی اِلتجا
8پس اگرچہ المسیؔح میں مُجھے تُمہیں یہ حُکم دینے کا اِختیّار ہے کہ تُجھے کیا کرنا چاہئے، 9لیکن پھر بھی میں بُوڑھا پَولُسؔ جو اِس وقت خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ کی خاطِر قَیدی ہُوں اَور مَحَبّت کے ساتھ تُم سے درخواست کرنا مُناسب سمجھتا ہُوں۔ 10لہٰذا میں اَپنے بیٹے اُنیسمُسؔ#1‏:10 اُنیسمُسؔ معنی مفید ہے۔‏ کے لیٔے تُم سے عرض کرتا ہُوں جو میرے قَید کے دَوران المسیؔح پر ایمان لانے سے گویا میرا رُوحانی بیٹا بَن گیا ہے۔ 11پہلے تو وہ تمہارے کسی کام کا نہ تھا لیکن اَب وہ تیرے اَور میرے دونوں کے لیٔے بَڑے کام کاہے۔
12اَب میں اُسے یعنی اَپنے لختِ جِگر کو تیرے پاس واپس بھیج رہا ہُوں۔ 13حالانکہ اُسے میں اَپنے ہی پاس رکھنا چاہتا تھا تاکہ وہ تمہاری جگہ پر اِس قَید میں جو خُوشخبری سُنانے کی خاطِر ہے، میری خدمت کرے۔ 14لیکن تیری رضامندی کے بغیر میں کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا، تاکہ جو بھی مہربانی تُو کرے وہ مجَبُوری میں نہیں لیکن اَپنی مرضی سے کرے۔ 15شاید اُنیسمُسؔ تُجھ سے تھوڑی دیر کے واسطے اِس لیٔے جُدا ہُوا تھا تاکہ وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے۔ 16مگر اَب سے غُلام کی طرح نہیں بَلکہ غُلام سے بہتر یعنی ایک عزیز بھایٔی کی طرح سلُوک کرنا، جو ایک ساتھی مومِن کے طور پر مُجھے نہایت عزیز ہو اَور مُجھ سے بھی زِیادہ خُداوؔند میں اَور ایک بھایٔی کے طور پر تُجھے عزیز ہو۔
17پس اگر تُم مُجھے اَپنا ساتھی سمجھتا ہو تو اُنیسمُسؔ کو بھی وَیسے ہی قبُول کرنا جَیسے تُم مُجھے کرتے ہو۔ 18اَور اگر اُس نے تیرا کچھ نُقصان کیا ہے یا اُس پر تیرا کچھ قرض ہے تو اُسے میرے نام لِکھ لینا۔ 19میں پَولُسؔ اَپنے ہاتھ سے یہ لِکھتا ہُوں کہ تُجھے اَدا کردُوں گا۔ یہ لکھنے کی کویٔی ضروُرت نہیں کہ میرا قرض جو تُجھ پر ہے وہ تُم خُود ہی ہو۔ 20اَے بھایٔی! میں چاہتا ہوں کہ مُجھے تیری طرف سے خُداوؔند میں مدد حاصل ہو، اَور المسیؔح میں میرے دل کو تازگی ملے۔ 21تیری فرمانبرداری پر یقین کرکے تُجھے لِکھ رہا ہُوں۔ کیونکہ میں جانتا ہُوں کہ جو کچھ میں کہتا ہوں، تُم اُس سے بھی زِیادہ کرو گے۔
22اِس کے علاوہ میرے قِیام کے لیٔے مہمان خانہ تیّار رکھنا کیونکہ مُجھے اُمّید ہے کہ تُم لوگوں کی دعاؤں کے جَواب میں خُدا مُجھے قَید سے آزاد کر تمہارے درمیان پہنچا دے گا۔
23اِپفِراسؔ جو المسیؔح عیسیٰ میں میرا ساتھی قَیدی تُمہیں سلام کہتاہے۔
24اَور مرقُسؔ، ارِسترخُسؔ، دیماسؔ اَور لُوقا جو میرے ہم خدمت ہیں، تُمہیں سلام کہتے ہیں۔
25خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل تمہاری سَب کی رُوح کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔

موجودہ انتخاب:

فِلیمون 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in