YouVersion Logo
تلاش

زبُور 101

101
زبُور 101
داویؔد کا زبُور۔
1مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔
2میں بے عیب زندگی گُزارنے میں محتاط رہُوں گا،
آپ میرے پاس کب آئیں گے؟
اَپنے گھر میں میری روِش
ایک پاک دِل کے مُطابق ہوگی۔
3میں ہر خباثت کو
نظر سے دُور رکھوں گا۔
بےایمان لوگوں کے اعمال سے مُجھے نفرت ہے؛
وہ مُجھ سے لپٹے نہ رہیں گے۔
4کجرو دِل والے لوگ مُجھ سے بہت دُور رہیں گے؛
مُجھے بدی سے کویٔی سروکار نہ ہوگا۔
5اگر کویٔی شخص درپردہ اَپنے ہمسایہ کی غیبت کرےگا،
تو میں اُسے خاموش کر دُوں گا؛
جِس کی نظر میں تکبُّر اَور دِل میں غُرور ہوگا،
اُسے میں برداشت نہ کروں گا۔
6مُلک کے وفاداروں پر میری آنکھیں لگی رہیں گی،
تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں؛
جِس کی روِش بے عیب ہے
وُہی میری خدمت کرےگا۔
7کوئی بھی دغاباز
میرے گھر میں نہ رہے گا؛
اَور کویٔی دروغ گو
میرے رُوبرو کھڑا نہ ہوگا۔
8میں ہر صُبح مُلک کے
سَب بدکاروں کو ہلاک کروں گا؛
تاکہ کویٔی بدکار
یَاہوِہ کے شہر میں باقی نہ رہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 101: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in