YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:103-13

زبُور 1:103-13 UCV

اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛ اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔ اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر، اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔ وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔ یَاہوِہ تمہاری جان کو ہلاکت سے بچا لیتے ہیں اَور تمہارے سَر پر شفقت و مَحَبّت اَور رحمت کا تاج رکھتے ہیں۔ وہ تمہاری تمنّاؤں کو اَچھّی چیزوں سے آسُودہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ تمہاری جَوانی عُقاب کی مانند اَز سَر نَو بحال ہو جاتی ہے۔ یَاہوِہ سَب مظلوموں کے لیٔے راستبازی اَور اِنصاف سے کام لیتے ہیں۔ خُدا نے مَوشہ پر اَپنی راہیں، اَور بنی اِسرائیل پر اَپنے کارنامے ظاہر کیٔے: یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں، وہ قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔ وہ سدا اِلزام ہی نہیں لگاتا رہیں گے، اَور نہ اَپنا قہر ہمیشہ ہم پر جاری رکھیں گے؛ وہ ہمارے گُناہوں کے مُطابق ہم سے سلُوک نہیں کرتے اَور نہ ہماری بدکاریوں کے مُطابق ہمیں اجر ہی دیتے ہیں۔ کیونکہ آسمان زمین سے جِس قدر بُلند ہے، اُسی قدر اُن کی شفقت و مَحَبّت اُن لوگوں پر ہے جو اُن کا خوف رکھتے ہیں۔ مشرق اَور مغرب میں جِتنی دُوری ہے، یَاہوِہ نے ہماری خطائیں ہم سے اُتنی ہی دُور کر دی ہیں۔ جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے، اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛

پڑھیں زبُور 103