زبُور 13:139-16
زبُور 13:139-16 UCV
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛ اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔ مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛ آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں، اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔ اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔ جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا، جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا، آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛ میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا، حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔




