زبُور 150

150
زبُور 150
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛
اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔
2یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛
اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔
3نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
4دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
5جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔
6ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 150: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in