اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے، اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔ آپ کی راستبازی اُونچے پہاڑوں کی مانند ہے، اَور آپ کا اِنصاف گہرے سمُندر کی طرح۔ اَے یَاہوِہ، آپ اِنسان اَور حَیوان دونوں کا مُحافظ ہیں۔ اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت کس قدر بیش قیمتی ہے! کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ، سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔ وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛ اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔ کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛ اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔ اَپنے شناساؤں پر اَپنی شفقت و مَحَبّت، اَور راست دِل والوں پر اَپنی راستبازی جاری رکھو۔
پڑھیں زبُور 36
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 5:36-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos