YouVersion Logo
تلاش

زبُور 48

48
زبُور 48
ایک نغمہ، بنی قورحؔ کی تصنیف زبُور۔
1ہمارے خُدا کے شہر میں یعنی اُس کے مُقدّس پہاڑ پر،
یَاہوِہ عظیم اَور بےحد قابل سِتائش ہے۔
2ضِفونؔ#48‏:2 ضِفونؔ کنعانیوں کا سَب سے مُقدّس پہاڑ تھا۔ کی چوٹیوں کی طرح، کوہِ صِیّونؔ،
جو عظیم بادشاہ کا شہر ہے،
اَپنی شان و شوکت کے لحاظ سے اعلیٰ ہے،
اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے۔
3خُدا اُس کے قلعوں میں پناہ لئے ہُوئے ہیں؛
اُنہُوں نے اَپنے آپ کو اُن کی پناہ گاہ ٹھہرایا ہے۔
4جَب بادشاہوں نے اَپنی فَوجیں جمع کیں،
اَور مِل کر آگے بڑھے،
5تو اُس شہر کو دیکھ کر دنگ رہ گیٔے؛
اَور ڈر کے مارے بھاگ نکلے۔
6وہاں اُن پر کپکپی طاری ہو گئی،
اَور وہ ایک زچّہ کی مانند سخت درد کی سِی تکلیف میں مُبتلا ہو گئے۔
7آپ نے اُنہیں ترشیشؔ شہر کے جہازوں کی مانند تباہ کر ڈالا،
اَیسی تباہی جو بادِ مشرق لاتی ہے۔
8جَیسا ہم نے سُنا تھا،
یعنی اَپنے لشکروں کے یَاہوِہ کے شہر میں،
جَیسا ہم نے سُنا تھا،
وَیسا ہی ہم نے دیکھا
قادرمُطلق یَاہوِہ کے شہر میں، خُدا اُسے ہمیشہ محفوظ رکھےگا۔
9اَے خُدا، ہم نے آپ کے ہیکل کے اَندر،
آپ کی لافانی مَحَبّت پر غور کیا۔
10اَے خُدا، جَیسا آپ کا نام ہے،
وَیسی ہی آپ کی سِتائش زمین کی اِنتہا تک پہُنچتی ہے؛
آپ کا داہنا ہاتھ راستی سے معموُر ہے۔
11آپ کے فیصلوں کے باعث
کوہِ صِیّونؔ مسرُور ہے،
اَور یہُوداہؔ کے دیہات خُوش ہیں۔
12صِیّونؔ کے گِرد پھرو، اُس کا طواف کرو،
اُس کے بُرجوں کا شُمار کرو،
13اُس کی شہرپناہ کو غور سے دیکھو،
اُس کے قلعوں پر نظر ڈالو،
تاکہ تُم آنے والی پُشتوں کو
اُن کے متعلّق بتا سکو۔
14کیونکہ یہ خُدا ابدُالآباد تک ہمارا خُدا ہے؛
وہ موت تک ہمارا ہادی بنا رہے گا۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 48: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in