YouVersion Logo
تلاش

زبُور 70

70
زبُور 70
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔ ایک درخواست۔
1اَے خُدا، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛
اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔
2جو میری جان کے درپے ہیں
وہ شرمندہ اَور پریشان ہوں؛
اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں
وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔
3وہ جو میرے دشمن مُجھ پر، ”آہ! آہ“ کرتے ہیں!
وہ سَب اَپنی رُسوائی کے باعث پسپا ہو جایٔیں۔
4لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں
آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛
اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں،
”یَاہوِہ عظیم ہیں!“
5لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛
اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں،
آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛
اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 70: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in