YouVersion Logo
تلاش

زبُور 84

84
زبُور 84
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ گِتّیت‏#84‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ کے سُرپر مَبنی بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔
1اَے قادرمُطلق یَاہوِہ،
آپ کی قِیام گاہ کیا ہی دلکش ہے۔
2میری جان یَاہوِہ کی بارگاہوں کے لیٔے تڑپتی ہے
بَلکہ بےچین ہو جاتی ہے،
میرا دِل اَور میرا جِسم زندہ خُدا کے لیٔے
خُوشی سے للکارتے ہیں۔
3اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، میرے بادشاہ اَور میرے خُدا!
آپ کے مذبح کے نزدیک، چڑیا نے بھی اَپنا آشیانہ پایا،
اَور ابابیل نے اَپنے لیٔے گھونسلہ،
جہاں وہ اَپنے بچّے رکھ سکے۔
4مُبارک ہیں وہ جو آپ کے گھر میں بستے ہیں؛
وہ ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتے رہیں گے۔
5مُبارک ہیں وہ آدمی جو آپ سے قُوّت پاتے ہیں،
جِن کے دِل میں کوہِ صِیّونؔ کی زیارت کا جذبہ موجزن ہے۔
6وہ وادی بُکا میں سے گزرتے ہُوئے، اُسے چشموں کا مقام بنا دیتے ہیں؛
اَور موسمِ خزاں کی برسات بھی اُس میں پانی کے کیٔی گڑھے بنا دیتی ہے۔
پہلی بارش اُس علاقہ کو برکتوں سے معموُر کردیتی ہے۔
7وہ طاقت پر طاقت پاتے جاتے ہیں،
یہاں تک کہ ہر ایک صِیّونؔ میں خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہو جاتے ہیں۔
8اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! میری دعا سُنیں؛
اَے یعقوب کے خُدا! میری طرف کان لگائیں۔
9اَے خُدا، ہماری سِپر پر نظر کریں؛
اَپنے ممسوح بادشاہ پر آپ کی نظرِ التفات ہو۔
10آپ کی بارگاہ میں ایک دِن
کسی اَور جگہ کے ہزار دِنوں سے بہتر ہے؛
میں اَپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا
بدکار لوگوں کے خیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کروں گا۔
11کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛
یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛
اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو
اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔
12اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا!
مُبارک ہے وہ آدمی جو آپ پر توکّل رکھتا ہے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 84: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in