YouVersion Logo
تلاش

زبُور 11:86-17

زبُور 11:86-17 UCV

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں، اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛ میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔ تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔ اَے میرے خُداوؔند، خُدا، میں پُورے دِل سے آپ کی حَمد کروں گا؛ میں اَبد تک آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔ کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛ اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔ اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛ اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔ اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔ لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں، جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں اَور مُجھ پر رحم کریں؛ اَپنے خادِم کو اَپنی قُوّت بخشیں اَور اَپنی خادِمہ کے بیٹے کو بچا لیں۔ مُجھے اَپنی بھلائی کا کویٔی نِشان دِکھائیں، تاکہ میرے دُشمن اُسے دیکھیں اَور شرمندہ ہوں، کیونکہ آپ نے اَے یَاہوِہ، میری مدد کی اَور مُجھے تسلّی بخشی ہے۔

پڑھیں زبُور 86