YouVersion Logo
تلاش

زبُور 96

96
زبُور 96
1یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛
اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔
2یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ اُن کے نام کی سِتائش کرو؛
روز بروز اُن کی نَجات کی بشارت دو۔
3قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو،
اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔
4کیونکہ یَاہوِہ عظیم ہیں اَور ہر سِتائش کے لائق ہیں؛
اَور سَب معبُودوں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں۔
5کیونکہ قوموں کے سَب معبُود محض بُت ہیں،
لیکن یَاہوِہ نے آسمانوں کو بنایا
6شان و شوکت اُن کے سامنے ہیں؛
اَور قُدرت اَور جلال اُن کے پاک مَقدِس میں ہیں۔
7اَے قوموں کے قبیلو! یَاہوِہ کے لیٔے،
جلال اَور قُوّت یَاہوِہ ہی کے لیٔے مخصُوص کرو۔
8یَاہوِہ کی تمجید کرو جو اُن کے نام کے شایان ہے؛
اُن کی حُضُوری میں اَپنے عطیات لے کر آؤ۔
9پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو؛
اَے سَب اہلِ زمین! اُن کی حُضُوری میں کانپتے رہو۔
10قوموں میں اعلانیہ کہو، ”یَاہوِہ ہی سلطنت کرتے ہیں،“
دُنیا مضبُوطی سے قائِم ہے، اُسے سرکایا نہیں جا سَکتا؛
وہ اُمّتوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے۔
11افلاک خُوش ہوں اَور زمین شادمان ہو؛
اَور سمُندر اَور اُس کی معموُری شور مچائے؛
12میدان اَورجو کچھ اُن میں ہے خُوش ہوں۔
تَب جنگل کے سَب درخت خُوشی سے گانے لگیں گے؛
13وہ یَاہوِہ، کے سامنے گائیں گے کیونکہ وہ آ رہے ہیں،
وہ جہان کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔
وہ راستی سے دُنیا کی
اَور اَپنی سچّائی سے قوموں کی عدالت کریں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 96: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in