YouVersion Logo
تلاش

زبُور 99

99
زبُور 99
1یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں،
قومیں کانپنے لگیں؛
وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،
زمین لرز جائے۔#99‏:1 مُکا 11‏:18؛ 19‏:6‏
2یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛
اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔
3تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔
وہ قُدُّوس ہیں۔
4بادشاہ#99‏:4 بادشاہ یہاں بادشاہ سے مُراد یَاہوِہ ہیں۔ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے،
آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛
آپ نے یعقوب میں وُہی کیا
جو اِنصاف اَور راستی ہے۔
5تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،
اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛
وہ قُدُّوس ہیں۔
6مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے،
اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛
اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارا
اَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔
7خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛
اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔
8اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا،
خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛
آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے،
حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔
9یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو،
اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو،
کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 99: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in