YouVersion Logo
تلاش

زبُور 11

11
زبُور 11
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے، داویؔد کا زبُور۔
1میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔
پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو:
”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔
2خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛
وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں،
تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے
سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔
3جَب بُنیادیں#11‏:3 بُنیادیں مُعاشرے میں اَمن و سلامتی کی بُنیادیں ہی ڈھا دی جایٔیں،
تو راستباز کیا کر سَکتا ہے؟“
4یَاہوِہ اَپنے مُقدّس ہیکل میں ہیں؛
اُن کا تخت آسمان پر نشین ہے۔
وہ بنی آدمؔ پر نگاہ رکھے ہُوئے ہیں؛
اَور اُن کی آنکھیں اُنہیں جانچتی ہیں۔
5یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں،
یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔
6بدکار لوگوں پر وہ پھندے برسائیں گے،
آگ کے اَنگارے اَور جلتی ہُوئی گندھک برسائیں گے؛
اَور اُن کے پیالہ کا حِصّہ جھُلسا دینے والی لُو ہوگی۔
7کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛
وہ عدل پسند کرتے ہیں؛
راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 11: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in