YouVersion Logo
تلاش

۱-پطرس 1:3-7

۱-پطرس 1:3-7 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے بِیوِیو! تُم بھی اپنے اپنے شَوہر کے تابِع رہو۔ اِس لِئے کہ اگر بعض اُن میں سے کلام کو نہ مانتے ہوں تَو بھی تُمہارے پاکِیزہ چال چلن اور خَوف کو دیکھ کر بغَیر کلام کے اپنی اپنی بِیوی کے چال چلن سے خُدا کی طرف کِھنچ جائیں۔ اور تُمہارا سِنگار ظاہِری نہ ہو یعنی سر گُوندھنا اور سونے کے زیور اور طرح طرح کے کپڑے پہننا۔ بلکہ تُمہاری باطِنی اور پوشِیدہ اِنسانیّت حِلم اور مِزاج کی غُربت کی غَیرفانی آرایش سے آراستہ رہے کیونکہ خُدا کے نزدِیک اِس کی بڑی قدر ہے۔ اور اگلے زمانہ میں بھی خُدا پر اُمّید رکھنے والی مُقدّس عَورتیں اپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی اور اپنے اپنے شَوہر کے تابِع رہتی تِھیں۔ چُنانچہ سارؔہ ابرہامؔ کے حُکم میں رہتی اور اُسے خُداوند کہتی تھی۔ تُم بھی اگر نیکی کرو اور کِسی ڈراوے سے نہ ڈرو تو اُس کی بیٹِیاں ہُوئِیں۔ اَے شَوہرو! تُم بھی بِیوِیوں کے ساتھ عقل مندی سے بسر کرو اور عَورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عِزّت کرو اور یُوں سمجھو کہ ہم دونوں زِندگی کی نِعمت کے وارِث ہیں تاکہ تُمہاری دُعائیں رُک نہ جائیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-پطرس 3

۱-پطرس 1:3-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اِسی طرح اَے بیویوں! تُم بھی اَپنے اَپنے شوہروں کے تابع رہو تاکہ اگر اُن میں سے بعض جو کِتاب مُقدّس کو نہ مانتے ہوں، تَو بھی تمہارے کُچھ کہے بغیر ہی تمہارے نیک چال چلن کی وجہ سے ایمان میں آ جایٔیں۔ کیونکہ وہ تمہارے پاکیزہ اَور اَچھّے چال چلن کو دیکھتے رہتے ہیں۔ تمہاری خُوبصُورتی صِرف ظاہری خُوبصُورتی نہ ہو، مثلاً بال گُوندھنے، سونے کے زیور اَور طرح طرح کے قیمتی لباس پہننا۔ لیکن تمہاری باطنی اَور پوشیدہ شخصیت حلیم اَور نرم مِزاج دماغ کی غُربت کی غَیرفانی زیورات سے آراستہ ہو، کیونکہ خُدا کی نظر میں باطنی حُسن کی بڑی قدر ہے۔ کیونکہ خُدا پر اُمّید رکھنے والی مُقدّس خواتین ماضی زمانہ میں بھی اَپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی تھیں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہتی تھیں۔ جَیسے سارہؔ حضرت اِبراہیمؔ کے حُکم میں رہتی تھی اَور اُسے اَپنا آقا کہہ کر تسلیم کرتی تھی۔ اِسی طرح اگر تُم بھی بغیر خوف کھائے جو صحیح ہے اُسے کرو، تو تُم سارہؔ کی بیٹیاں ہو۔ اَے شوہروں، اِسی طرح تُم بھی اَپنی بیویوں کے ساتھ سمجھداری سے زندگی بسر کرو، اَور عورت کو نازک ظرف جان کر اُس کی عزّت کرو، اَور یُوں سمجھو کہ تُم دونوں زندگی کے فضل کے بَرابر وارث ہو، تاکہ تمہاری دعائیں رُک نہ جایٔیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-پطرس 3

۱-پطرس 1:3-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اِسی طرح آپ بیویوں کو بھی اپنے اپنے شوہر کے تابع رہنا ہے۔ کیونکہ اِس طرح وہ جو ایمان نہیں رکھتے اپنی بیوی کے چال چلن سے جیتے جا سکتے ہیں۔ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ وہ دیکھیں گے کہ آپ کتنی پاکیزگی سے خدا کے خوف میں زندگی گزارتی ہیں۔ اِس کی فکر مت کرنا کہ آپ ظاہری طور پر آراستہ ہوں، مثلاً خاص طور طریقوں سے گُندھے ہوئے بالوں سے یا سونے کے زیور اور شاندار لباس پہننے سے۔ اِس کے بجائے اِس کی فکر کریں کہ آپ کی باطنی شخصیت آراستہ ہو۔ کیونکہ جو روح نرم دلی اور سکون کے لافانی زیوروں سے سجی ہوئی ہے وہی اللہ کے نزدیک بیش قیمت ہے۔ ماضی میں اللہ پر اُمید رکھنے والی مُقدّس خواتین بھی اِسی طرح اپنا سنگار کیا کرتی تھیں۔ یوں وہ اپنے شوہروں کے تابع رہیں، سارہ کی طرح جو اپنے شوہر ابراہیم کو آقا کہہ کر اُس کی مانتی تھی۔ آپ تو سارہ کی بیٹیاں بن گئی ہیں۔ چنانچہ نیک کام کریں اور کسی بھی چیز سے نہ ڈریں، خواہ وہ کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو۔ اِس طرح لازم ہے کہ آپ جو شوہر ہیں سمجھ کے ساتھ اپنی بیویوں کے ساتھ زندگی گزاریں، یہ جان کر کہ یہ آپ کی نسبت کمزور ہیں۔ اُن کی عزت کریں، کیونکہ یہ بھی آپ کے ساتھ زندگی کے فضل کی وارث ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اِس میں بےپروائی کرنے سے آپ کی دعائیہ زندگی میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-پطرس 3