۲-توارِیخ 12:33-13
۲-توارِیخ 12:33-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب اَپنی سخت مُصیبت میں اُس نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مہربانی حاصل کرنے کے لئے مِنّت کی اَور اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے حُضُور بڑی خاکساری اِختیار کی۔ جَب اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی تو یَاہوِہ نے اُس کی فریاد سُنی اَور اُس کی دعا قبُول فرمائی اَور اُسے اُس کی مملکت میں ہی یروشلیمؔ کو واپس لَوٹا لایا۔ تَب منشّہ نے جان لیا کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔
۲-توارِیخ 12:33-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب وہ یوں مصیبت میں پھنس گیا تو منسّی رب اپنے خدا کا غضب ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنے لگا اور اپنے آپ کو اپنے باپ دادا کے خدا کے حضور پست کر دیا۔ اور رب نے اُس کی التماس پر دھیان دے کر اُس کی سنی۔ اُسے یروشلم واپس لا کر اُس نے اُس کی حکومت بحال کر دی۔ تب منسّی نے جان لیا کہ رب ہی خدا ہے۔
۲-توارِیخ 12:33-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب وہ مُصِیبت میں پڑا تو اُس نے خُداوند اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور نِہایت خاکسار بنا۔ اور اُس نے اُس سے دُعا کی۔ تب اُس نے اُس کی دُعا قبُول کر کے اُس کی فریاد سُنی اور اُسے اُس کی مُملکت میں یروشلیِم کو واپس لایا۔ تب منسّی نے جان لِیا کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔