۲-کُرِنتِھیوں 14:2-15
۲-کُرِنتِھیوں 14:2-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن خُدا کا شُکر ہے کہ وہ المسیؔح میں ہمیں ہمیشہ فاتحانہ جَشن میں لیٔے پھرتاہے اَور اَپنے علم کی خُوشبُو ہمارے وسیلہ سے ہر جگہ پھیلاتا ہے۔ کیونکہ خُدا کے نَزدیک ہم المسیؔح کی وہ خُوشبُو ہیں جو نَجات پانے وَالوں اَور ہلاک ہونے وَالوں، دونوں ہی کے لیٔے ہے۔
۲-کُرِنتِھیوں 14:2-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن خدا کا شکر ہے! وہی ہمارے آگے آگے چلتا ہے اور ہم مسیح کے قیدی بن کر اُس کی فتح مناتے ہوئے اُس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں۔ یوں اللہ ہمارے وسیلے سے ہر جگہ مسیح کے بارے میں علم خوشبو کی طرح پھیلاتا ہے۔ کیونکہ ہم مسیح کی خوشبو ہیں جو اللہ تک پہنچتی ہے اور ساتھ ساتھ لوگوں میں بھی پھیلتی ہے، نجات پانے والوں میں بھی اور ہلاک ہونے والوں میں بھی۔
۲-کُرِنتِھیوں 14:2-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبُو ہمارے وسِیلہ سے ہر جگہ پَھیلاتا ہے۔ کیونکہ ہم خُدا کے نزدِیک نجات پانے والوں اور ہلاک ہونے والوں دونوں کے لِئے مسِیح کی خُوشبُو ہیں۔