اعمال 27:16-28
اعمال 27:16-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور داروغہ جاگ اُٹھا اور قَید خانہ کے دروازے کُھلے دیکھ کر سمجھا کہ قَیدی بھاگ گئے۔ پس تلوار کھینچ کر اپنے آپ کو مار ڈالنا چاہا۔ لیکن پَولُس نے بڑی آواز سے پُکار کر کہا کہ اپنے تئِیں نُقصان نہ پُہنچا کیونکہ ہم سب مَوجُود ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 16اعمال 27:16-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
داروغہ جاگ اُٹھا اَور جَب اُس نے قَید خانہ کے دروازے کھُلے دیکھے تو خیال کیا کہ سارے قَیدی قیدخانہ سے نِکل بھاگے ہیں۔ اُس نے اَپنی تلوار کھینچی اَور چاہتا تھا کہ اَپنے آپ کو مار ڈالے لیکن پَولُسؔ نے چِلّاکر کہا، ”اَپنے آپ کو نُقصان نہ پہنچا! کیونکہ ہم سَب یہاں مَوجُود ہیں!“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 16اعمال 27:16-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
داروغہ جاگ اُٹھا۔ جب اُس نے دیکھا کہ جیل کے دروازے کھلے ہیں تو وہ اپنی تلوار نکال کر خود کشی کرنے لگا، کیونکہ ایسا لگ رہا تھا کہ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ لیکن پولس چلّا اُٹھا، ”مت کریں! اپنے آپ کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہم سب یہیں ہیں۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 16