عاموس 13:9-14
عاموس 13:9-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ جوتنے والا کاٹنے والے کو اور انگُور کُچلنے والا بونے والے کو جا لے گا اور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اور سب ٹِیلے گُداز ہوں گے۔ اور مَیں بنی اِسرائیل اپنے لوگوں کو اسِیری سے واپس لاؤُں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمِیر کر کے اُن میں بُود و باش کریں گے اور تاکِستان لگا کر اُن کی مَے پِئیں گے۔ وہ باغ لگائیں گے اور اُن کے پَھل کھائیں گے۔
عاموس 13:9-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں، جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔ اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔ اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔
عاموس 13:9-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”ایسے دن آنے والے ہیں جب فصلیں بہت ہی زیادہ ہوں گی۔ فصل کی کٹائی کے لئے اِتنا وقت درکار ہو گا کہ آخرکار ہل چلانے والا کٹائی کرنے والوں کے پیچھے پیچھے کھیت کو اگلی فصل کے لئے تیار کرتا جائے گا۔ انگور کی فصل بھی ایسی ہی ہو گی۔ انگور کی کثرت کے باعث اُن سے رس نکالنے کے لئے اِتنا وقت لگے گا کہ آخرکار بیج بونے والا ساتھ ساتھ بیج بونے کا کام شروع کرے گا۔ کثرت کے باعث نئی مَے پہاڑوں سے ٹپکے گی اور تمام پہاڑیوں سے بہے گی۔ اُس وقت مَیں اپنی قوم اسرائیل کو بحال کروں گا۔ تب وہ تباہ شدہ شہروں کو نئے سرے سے تعمیر کر کے اُن میں آباد ہو جائیں گے۔ وہ انگور کے باغ لگا کر اُن کی مَے پئیں گے، دیگر پھلوں کے باغ لگا کر اُن کا پھل کھائیں گے۔