دانیال 27:9
دانیال 27:9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور وہ حُکمران ایک ہفتہ یعنی سات سال کے لیٔے بہُتوں سے عہد باندھے گا اَور اُس ہفتہ کے درمیان وہ قُربانی اَور نذر موقُوف کر دے گا اَور وہ بیت المُقدّس میں ایک تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے کو قائِم کرےگا جو تباہی کا باعث ہوگا۔ یہ تَب تک ہوتا رہے گا جَب تک کہ مُقرّر وقت کے آخِر میں اُس حُکمران پر یہ تباہی نازل نہ کر دی جائے۔“
دانیال 27:9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ایک ہفتے تک یہ حکمران متعدد لوگوں کو ایک عہد کے تحت رہنے پر مجبور کرے گا۔ اِس ہفتے کے بیچ میں وہ ذبح اور غلہ کی قربانیوں کا انتظام بند کرے گا اور مقدِس کے ایک طرف وہ کچھ کھڑا کرے گا جو بےحرمتی اور تباہی کا باعث ہے۔ لیکن تباہ کرنے والے کا خاتمہ بھی مقرر کیا گیا ہے، اور آخرکار وہ بھی تباہ ہو جائے گا۔“
دانیال 27:9 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور وہ ایک ہفتہ کے لِئے بُہتوں سے عہد قائِم کرے گا اور نِصف ہفتہ میں ذبِیحہ اور ہدیہ مَوقُوف کرے گا اور فصِیلوں پر اُجاڑنے والی مکرُوہات رکھّی جائیں گی یہاں تک کہ بربادی کمال کو پُہنچ جائے گی اور وہ بلا جو مُقرّر کی گئی ہے اُس اُجاڑنے والے پر واقِع ہو گی۔