اِستِثنا 7:31
اِستِثنا 7:31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب مَوشہ نے یہوشُعؔ کو بُلاکر سَب اِسرائیلیوں کے سامنے اُسے حُکم دیا، ”تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو، کیونکہ تُم اِن لوگوں کے ساتھ اُس مُلک میں جاؤگے جسے یَاہوِہ نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور تُم اُس مُلک کو اُن کی مِیراث کے طور پر اُن میں ضروُر تقسیم کردینا۔
اِستِثنا 7:31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد موسیٰ نے تمام اسرائیلیوں کے سامنے یشوع کو بُلایا اور اُس سے کہا، ”مضبوط اور دلیر ہو، کیونکہ تُو اِس قوم کو اُس ملک میں لے جائے گا جس کا وعدہ رب نے قَسم کھا کر اُن کے باپ دادا سے کیا تھا۔ لازم ہے کہ تُو ہی اُسے تقسیم کر کے ہر قبیلے کو اُس کا موروثی علاقہ دے۔
اِستِثنا 7:31 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر مُوسیٰ نے یشُوؔع کو بُلا کر سب اِسرائیلِیوں کے سامنے اُس سے کہا کہ تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ کیونکہ تُو اِس قَوم کے ساتھ اُس مُلک میں جائے گا جِس کو خُداوند نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھا کر دینے کو کہا تھا اور تُو اُن کو اُس کا وارِث بنائے گا۔