YouVersion Logo
تلاش

اِفسِیوں 14:3-21

اِفسِیوں 14:3-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اِس لیٔے میں آسمانی باپ کے آگے دعا کے لئے گھُٹنے ٹیکتا ہُوں، جِس سے زمین اَور آسمان کا ہر خاندان نامزد ہے۔ اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔ اَور درخواست کرتا ہُوں کہ تمہارے ایمان کے وسیلہ سے المسیح تمہارے دِلوں میں سکونت کرنے لگیں تاکہ تُم مَحَبّت میں جڑ پکڑ کے اَور بُنیاد قائِم کرکے، سَب مُقدّسین سمیت بخُوبی جان سکیں کہ المسیح کی مَحَبّت کی لمبائی، چوڑائی، اُونچائی اَور گہرائی کتنی ہے، اَور المسیح کی بے اِنتہا مَحَبّت کو سمجھ سکو تاکہ خُدا کی ساری معموُری تُم میں سما جائے۔ خُدا بڑا قادر خُدا ہے، اُس کی قُدرت ہم میں تاثیر کرتی ہے، اَور وہ اُس قُدرت کے باعث ہمارے لیٔے ہمارے مانگنے یا تصوّر سے کہیں زِیادہ کر سَکتا ہے، جماعت میں اَور المسیح یِسوعؔ میں پُشت در پُشت، اَور اَبد تک اُن کی تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اِفسِیوں 3

اِفسِیوں 14:3-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اِس وجہ سے مَیں باپ کے حضور اپنے گھٹنے ٹیکتا ہوں، اُس باپ کے سامنے جس سے آسمان و زمین کا ہر خاندان نامزد ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ اپنے جلال کی دولت کے موافق یہ بخشے کہ آپ اُس کے روح کے وسیلے سے باطنی طور پر زبردست تقویت پائیں، کہ مسیح ایمان کے ذریعے آپ کے دلوں میں سکونت کرے۔ ہاں، میری دعا ہے کہ آپ محبت میں جڑ پکڑیں اور اِس بنیاد پر زندگی یوں گزاریں کہ آپ باقی تمام مُقدّسین کے ساتھ یہ سمجھنے کے قابل بن جائیں کہ مسیح کی محبت کتنی چوڑی، کتنی لمبی، کتنی اونچی اور کتنی گہری ہے۔ خدا کرے کہ آپ مسیح کی یہ محبت جان لیں جو ہر علم سے کہیں افضل ہے اور یوں اللہ کی پوری معموری سے بھر جائیں۔ اللہ کی تمجید ہو جو اپنی اُس قدرت کے موافق جو ہم میں کام کر رہی ہے ایسا زبردست کام کر سکتا ہے جو ہماری ہر سوچ اور دعا سے کہیں باہر ہے۔ ہاں، مسیح عیسیٰ اور اُس کی جماعت میں اللہ کی تمجید پشت در پشت اور ازل سے ابد تک ہوتی رہے۔ آمین۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اِفسِیوں 3