خروج 21:10-23
خروج 21:10-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد رب نے موسیٰ سے کہا، ”اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا تو مصر پر اندھیرا چھا جائے گا۔ اِتنا اندھیرا ہو گا کہ بندہ اُسے چھو سکے گا۔“ موسیٰ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا تو تین دن تک مصر پر گہرا اندھیرا چھایا رہا۔ تین دن تک لوگ نہ ایک دوسرے کو دیکھ سکے، نہ کہیں جا سکے۔ لیکن جہاں اسرائیلی رہتے تھے وہاں روشنی تھی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 10خروج 21:10-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھا تاکہ مُلکِ مِصرؔ میں تارِیکی چھا جائے۔ اَیسی تارِیکی جِسے ٹٹول سکیں۔ اور مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اور تِین دِن تک سارے مُلکِ مِصرؔ میں گہری تارِیکی رہی۔ تِین دِن تک نہ تو کِسی نے کِسی کو دیکھا اور نہ کوئی اپنی جگہ سے ہِلا پر سب بنی اِسرائیل کے مکانوں میں اُجالا رہا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 10