حبقوق 2:2-3
حبقوق 2:2-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یَاہوِہ نے جَواب دیا کہ: جو کچھ میں ظاہر کروں اُسے تختیوں پر اَیسا صَاف لِکھ کہ وہ آسانی سے پڑھا جا سکے۔ تاکہ اعلان کرنے والا اُسے پڑھ سکے اَور دَوڑتے ہوئے بھی اعلان کر سکے۔ کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔
حبقوق 2:2-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب نے مجھے جواب دیا، ”جو کچھ تُو نے رویا میں دیکھا ہے اُسے تختوں پر یوں لکھ دے کہ ہر گزرنے والا اُسے روانی سے پڑھ سکے۔ کیونکہ وہ فوراً پوری نہیں ہو جائے گی بلکہ مقررہ وقت پر آخرکار ظاہر ہو گی، وہ جھوٹی ثابت نہیں ہو گی۔ گو دیر بھی لگے توبھی صبر کر۔ کیونکہ آنے والا پہنچے گا، وہ دیر نہیں کرے گا۔
حبقوق 2:2-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور فرمایا کہ رویا کو تختیوں پر اَیسی صفائی سے لِکھ کہ لوگ دَوڑتے ہُوئے بھی پڑھ سکیں۔ کیونکہ یہ رویا ایک مُقرّرہ وقت کے لِئے ہے۔ یہ جلد وقُوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اِس میں دیر ہو تَو بھی اِس کا مُنتظِر رہ کیونکہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی۔ تاخِیر نہ کرے گی۔