یسعیاہ 17:48-18
یسعیاہ 17:48-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ۔ تیرا نَجات دِہندہ، اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”میں یَاہوِہ تیرا خُدا ہُوں، جو تُجھے اَیسی تعلیم دیتاہے جو تیرے حق میں مفید ہے، اَور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہے اُس پر لے چلتا ہے۔ کاش کہ تُونے میرے اَحکام پر دھیان دیا ہوتا، تو تُجھے ندی کی مانند تسلّی ملتی، اَور تیری راستبازی سمُندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔
یسعیاہ 17:48-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب جو تیرا چھڑانے والا اور اسرائیل کا قدوس ہے فرماتا ہے، ”مَیں رب تیرا خدا ہوں۔ مَیں تجھے وہ کچھ سکھاتا ہوں جو مفید ہے اور تجھے اُن راہوں پر چلنے دیتا ہوں جن پر تجھے چلنا ہے۔ کاش تُو میرے احکام پر دھیان دیتا! تب تیری سلامتی بہتے دریا جیسی اور تیری راست بازی سمندر کی موجوں جیسی ہوتی۔
یسعیاہ 17:48-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند تیرا خُدا ہُوں جو تُجھے مُفِید تعلِیم دیتا ہُوں اور تُجھے اُس راہ میں جِس میں تُجھے جانا ہے لے چلتا ہُوں۔ کاش کہ تُو میرے احکام کا شِنوا ہوتا اور تیری سلامتی نہر کی مانِند اور تیری صداقت سمُندر کی مَوجوں کی مانِند ہوتی۔