یرمیاہ 5:17-6
یرمیاہ 5:17-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ملعُون ہے وہ آدمی جو اِنسان پر توکُّل کرتا ہے اور بشر کو اپنا بازُو جانتا ہے اور جِس کا دِل خُداوند سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ وہ رتمہ کی مانِند ہو گا جو بیابان میں ہے اور کبھی بھلائی نہ دیکھے گا بلکہ بیابان کی بے آب جگہوں میں اور غَیر آباد زمِینِ شور میں رہے گا۔
یرمیاہ 5:17-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے، اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔ وہ اِنسان بنجر علاقہ کی جھاڑی کی مانند ہوگا؛ اَور وہ خُوشحالی کے آنے پر اُسے دیکھ نہ پایٔےگا۔ وہ بیابان کے خشک علاقوں میں، اَور غَیر آباد نمکینی زمین میں رہے گا۔
یرمیاہ 5:17-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”اُس پر لعنت جس کا دل رب سے دُور ہو کر صرف انسان اور اُسی کی طاقت پر بھروسا رکھتا ہے۔ وہ ریگستان میں جھاڑی کی مانند ہو گا، اُسے کسی بھی اچھی چیز کا تجربہ نہیں ہو گا بلکہ وہ بیابان کے ایسے پتھریلے اور کلر والے علاقوں میں بسے گا جہاں کوئی اَور نہیں رہتا۔