یرمیاہ 7:18-8
یرمیاہ 7:18-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگر کسی وقت مَیں کسی قوم یا سلطنت کے حق میں اعلان کروں کہ اُسے اُکھاڑ پھیکوں گا یا اُجاڑ دُوں گا یا تباہ کر دُوں گا، تَب اگر اُس قوم کے لوگ جِن کے حق میں، مَیں نے یہ اعلان کیا ہو، اَپنی بدی سے تَوبہ کریں تو میں بھی اُس آفت کو جو مَیں نے اُن پر لانے کا اِرادہ کیا تھا بعض آؤں گا۔
یرمیاہ 7:18-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”کبھی مَیں اعلان کرتا ہوں کہ کسی قوم یا سلطنت کو جڑ سے اُکھاڑ دوں گا، اُسے گرا کر تباہ کر دوں گا۔ لیکن کئی بار یہ قوم اپنی غلط راہ کو ترک کر دیتی ہے۔ اِس صورت میں مَیں پچھتا کر اُس پر وہ آفت نہیں لاتا جو مَیں نے لانے کو کہا تھا۔
یرمیاہ 7:18-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر کِسی وقت مَیں کِسی قَوم اور کِسی سلطنت کے حق میں کہُوں کہ اُسے اُکھاڑُوں اور توڑ ڈالُوں اور وِیران کرُوں۔ اور اگر وہ قَوم جِس کے حق میں مَیں نے یہ کہا اپنی بُرائی سے باز آئے تو مَیں بھی اُس بدی سے جو مَیں نے اُس پر لانے کا اِرادہ کِیا تھا باز آؤُں گا۔